Depti

تلنگانہ : کورٹلہ میں سافٹ ویئر انجینئر کی مشتبہ حالات میں موت

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

تلنگانہ : کورٹلہ میں سافٹ ویئر انجینئر کی مشتبہ حالات میں موت
 بہن عاشق کے ساتھ فرار۔پولیس مصروف تحقیقات

کورٹلہ:۔30؍اگست
(زین نیوز)
جگتیال ضلع کے کورٹلہ منڈل میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ جو حیدرآباد کی ایک کمپنی میں (ورک فرم ہوم)گھر سے کام کر رہی تھی۔اس واقعہ کے بعد شہرکورٹلہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کورٹلہ پولیس کے مطابق دیپتی (24) منگل کو اپنےمکان میں مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی

تفصیلات کے مطابق شہر کورٹلہ کے بہیمن دبا سے تعلق رکھنے والےبی سرینواس ریڈی اور مادھوی رشتہ داروں کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے حیدرآباد گئے ہوئے تھے۔گھر پر ان کی بڑی لڑکی دیپتی سافٹ ویئر انجینئر‘ اور چھوٹی لڑکی چندنا جس نے بی ٹیک کیا گھر پر موجود تھیں۔ جبکہ ایک لڑکا بنگلورو میں ہے

بی سرینواس ریڈی اور مادھوی نے پیر کی رات فون پر اپنی دونوں بیٹیوں سے بات کی دوسرے دن منگل کی سہ پہر دوبارہ انھوں نے اپنی بیٹوں سے بات کرنے کے لئے فون ملایا تو بڑی لڑکی دپتی کو کئی بار فون کیا نہیں اٹھا ئی جبکہ چھوٹی لڑکی کا فون بند آرہا تھا۔

پریشان والدین نے اپنے پڑوسیوں کو فون کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کی جانچ کریں۔ پڑوسی گھر گئے اور دیپتی کو مردہ حالت میں پایا جب کہ چندنا لاپتہ تھی۔

 

جس کے بعد پڑوسیوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی موقع پر پہنچی پولیس نے دیپتی کی نعش صوفے پر پائی۔ کچن میں شراب کی دو بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات کی بوتلیں اور کچھ ناشتے کے پیکٹ پڑے ہوئےملے۔پولیس کو شبہ ہے کہ دیپتی کی موت شراب پینے کے بعد ہوئی ہوگی گھر میں ووڈکا، بریزر، سرکہ ( وینیگر) اور لیموں موجود تھے۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رویندر ریڈی، کورٹلہ اور مٹ پلی کے سی آئیز پروین کمار، لکشمی نارائنا اور ایس ایس آئی کرن کمار موقع پر پہنچے اور معائنہ کیا۔

پولیس نے بعش کو بغرض پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیادوسری طرف چھوٹی لڑکی چندنا کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس نےچندنا کی تلاش شروع کردیانہوں نے بس اسٹینڈ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا اور پتہ چلا کہ وہ ایک نوجوان کے ساتھ تقریباً 5.30 بجے نظام آباد کے لیے بس میں سوار ہوئی تھی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رویندر ریڈی نے کہا کہ وہ چندنا اور نامعلوم نوجوان کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے مشتبہ حالات میں موت کا مقدمہ درج کر لیا۔۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا نوجوان اس کا بوائے فرینڈہوسکتا ہے

والد کی شکایت کے مطابق مشتبہ موت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چندنا اور اس کے ساتھ موجود نوجوان کو تلاش کر رہے ہیں۔ کیا شراب پی کر دونوں نے مل کر دیپتی کو مارا؟ پولیس مختلف گوشوں سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔