کانپور میں وکلاء کا ٹریفک کانسٹیبل پر حملہ۔وردی پھاڑ کر پٹائی کردی ۔ایف آئی آر درج

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
 کانپور :۔23؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
 کانپور میں وکلاء کی غنڈہ گردی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یہاں خواتین پولیس اسٹیشن کے قریب وکلا ءنے ٹریفک کانسٹیبل کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اسے سڑک پرگرا دیا اور مارا پیٹا اس کی وردی بھی پھاڑ دی گئی۔ اس کے ساتھ وکلا نے کانسٹیبل پر ہیلمٹ سے حملہ بھی کیا۔
ٹریفک کانسٹیبل جتیندر خواتین پولیس اسٹیشن کے قریب ڈیوٹی پر تھے۔ دوپہر دو بجے کے قریب ایڈوکیٹ ستیندر باجپئی عرف چندو کی گاڑی کی وجہ سے جام ہوگیا۔

یہی نہیں انھوں نے اس پر ہیلمٹ سے حملہ بھی کیا گیا۔ پریشان سپاہی نے معاملے کی شکایت جوائنٹ سی پی سے کی۔
اس معاملے میں جوائنٹ کمشنر آف پولیس آنند پرکاش تیواری کا کہنا ہے کہ خواتین پولیس اسٹیشن کے قریب کانسٹیبل جتیندر کی ڈیوٹی ٹریفک نظام پر تھی۔ اس دوران وکیل کو گاڑی کو سائیڈ کرنے کو کہا گیا،
جس پر ناراض ایڈوکیٹ ستیندر باجپائی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کانسٹیبل کی پٹائی کی۔ اس معاملے میں کوتوالی پولس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔