پنجاب: لدھیانہ میں بڑا حادثہ، گیس کے اخراج سے 11 افراد کی موت

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
پنجاب: لدھیانہ میں بڑا حادثہ، گیس کے اخراج سے 11 افراد کی موت
مہلوکین کا تعلق ہی ایک خاندان سے۔ متعدد کی حالت نازک
لدھیانہ:۔30؍اپریل
(زین نیوز ڈیسک)
پنجاب کے لدھیانہ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے جہاں گیاس پورہ کے علاقے میںں زہریلی گیس  کے اخراج سے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 افراد بیمار بتائے جا رہے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو بھی فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جایا جا رہا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ گیس دودھ کی پلاںٹ سے لیک ہوئی ہے جس کے بعد کئی لوگوں کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔
صبح 7 بجے فیکٹری سے گیس کا اخراج ہوا۔ واضح رہے کہ آج صبح تقریباً 7 بجے فیکٹری سے گیس لیک ہوئی جس کے بعد کئی لوگوں کے بیہوش ہونے کی خبر ہے۔ یہ کارخانہ شیرپور چوک کے قریب سوا روڈ پر واقع ہے۔

 پولیس نے علاقے میں لوگوں کی نقل و حرکت روک دی ہے اور ربچاؤ آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس کے لیے بھٹنڈہ سے این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی گیاس پورہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
معلومات کے مطابق اس حادثے میں مرنے والے 11 افراد میں سے زیادہ تر ایک ہی خاندان کے افراد بتائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں کچھ پالتو جانوروں کی موت کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ حالانکہ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ گیس کیسے لیک ہوئی۔
سی ایم بھگونت مان نے تعزیت کا اظہار کیا۔ یہاں پنجاب کے گیاس پورہ میں گیس لیکج پر ریاست کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ٹویٹ کیا، "لدھیانہ کے گیاس پورہ علاقے میں فیکٹری سے گیس کے اخراج کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پولیس، حکومت اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ہر ممکن مدد راستے میں ہے۔”