دہلی میں شردھا والکر جیسا قتل: لیو ان پارٹنر کا قتل کرکے نعش فریج میں چھپا دی، ملزم گرفتار
دہلی:۔14؍فروری
(زیڈ این ایم ایس)
دہلی کے مہرولی میں شردھا والکر قتل کیس کی طرح ایک اور لڑکی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 10 فروری کو راجدھانی کے بابا ہری داس نگر تھانہ علاقے میں ایک نوجوان نے اپنے ساتھی کا قتل کر دیا۔
اس کے بعد لاش کو فریج میں چھپا دیا گیا۔ اس سے پہلے کہ وہ لاش کو ٹھکانے لگاتا، کسی نے پولیس کو اطلاع دی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی سی پی کرائم برانچ ستیش کمار نے بتایاکہ متوفی نکی یادو (22) ہریانہ کے جھجر کا رہنے والی تھی۔ وہ 2018 سے مغربی دہلی کے اتم نگر علاقے میں ساحل گہلوت (24) کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہی تھی۔
ساحل کی شادی گھر والوں نے کہیں اور طے کی تھی۔ نکی اور ساحل گہلوت کے درمیان 9 فروری کو اس معاملے پر بحث ہوئی تھی۔
10 فروری کو ساحل نے ISBT کے قریب ایک کار میں موبائل کیبل سے نکی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد وہ لاش کو گاڑی میں لے کر گھومتا رہا، پھر اسے متراون گاؤں کے مضافات میں اپنے ڈھابے کے فریج میں چھپا دیا۔
پولیس کو کسی نے لاش ڈھابے پر چھپانے کی اطلاع دی تو انکشاف ہوا۔ ساحل نے 10 فروری کو ہی دوسری لڑکی سے شادی بھی کی۔
شردھا والکر کو گزشتہ سال مئی میں قتل کیا گیا تھا ، 18 مئی کو دہلی کے مہرولی میں شردھا والکر کو قتل کرکے اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کردیئے گئے تھے۔ ان ٹکڑوں کو فریج میں رکھا گیا تھا۔ اس معاملے میں ملزم شردھا کا لیو ان پارٹنر آفتاب ہے۔ اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔