شادی شدہ خاتون زیورات اور نقد رقم لیکر غیر مرد کیساتھ فرار

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ خاتون کی تلاش شروع کی 
دیوبند:۔16؍ نومبر 
(رضوان سلمانی) 
دیوبند کے محلہ فولاد پورہ کے باشندہ نے بدایوں کے رہنے والے ایک شخص پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی اہلیہ کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا ہے ۔
متاثرہ شخص کے مطابق اس کی اہلیہ گھر میں رکھے ہوئے چاندی کے زیورات سمیت نقد رقم بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے ۔
اس سلسلہ میں متعلقہ شخص نے پولیس کو دی گئی تحریر میں بتایا ہے کہ اس کا نام لوکیش ہے  اور اسے شک ہے کہ بدایوں کا ایک باشندہ اس کی اہلیہ کو اپنے ساتھ لے گیا ہے اس نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس کی اہلیہ کو بر آمد کیا جائے ۔
متاثرہ شخص نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی اہلیہ جاتے وقت گھر کے لوگوں سے یہ کہہ کر گئی ہے کہ اس کے شوہر نے اس کو بس اسٹینڈ پر بلایا ہے ۔
لوکیش کا کہنا ہے کہ گھر سے جاتے وقت اس کی اہلیہ گھر میں رکھے ہوئے چاندی کے تمام زیورات اور 17ہزار روپے کی نقد رقم اپنے ساتھ لے گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شوہر کی تحریر پر معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جانچ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔وہیں دوسری جانب پولیس نے چار الگ الگ مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب چار ایسے لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا ہے جن کے خلاف وارنٹ جاری کئے گئے تھے ۔
کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لئے جانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسی مہم کے تحت بابو پور گاؤںکے باشندہ سونو ،رنکھنڈی کے باشندہ سشیل ،سانپلہ کھتری کا رہنے والا مانگے رام عرف مانگا اور انبہٹہ شیخان کا باشندہ سشیل کمار کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
کوتوالی انچارج نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کو ان کے گھر وں سے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔