Harish rao

بی آر ایس کے بہت جلد منشور کی اجرائی: وزیر ہریش راؤ

تازہ خبر تلنگانہ
بی آر ایس کے  بہت جلد منشور کی اجرائی: وزیر ہریش راؤ
 تمام طبقات کے لیے اچھی خبرہوگی‘کے سی آر کی وجہ سے گجویل کا رنگ وروپ تبدیل
حیدرآباد:۔27؍ستمبر
(زین نیوزبیورو) 
وزیرفینانس و صحت ہریش را ؤنے وضح کیا کہ صدر پارٹی وچیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ جلد ہی بی آر ایس منشور جاری کرنے والے ہیں اور یہ تمام طبقاتت ایک نئی سوغات  لیکر آئے گا۔
وزیر ہریش را ؤ  توپران ضلع میدک میں کونڈا لکشمن باپوجی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان  کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ توپران پچھڑا ہواعلاقہ ہوا علاقہ تھاجہاںخواتین کو پینے کے پانی کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن آج یہ مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ کے سی آر نے گھرگھر نلوں کے ذریعہ پینے کے پانی کا انتظام کیا ہے۔
ہر خاتون آج چیف منسٹر کے سی آر کو یاد کرتی ہے۔ کے سی آر ہر اس معمر خاتون کیلئے بڑے بیٹے کی طرح ہیں جنہیں ماہانہ دو ہزار روپیئے پنشن مل رہی ہے۔
اسی طرح سی آر ہر اس لڑکی کے چچا وسرپرست ہیں جو کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک سے مستفید ہوررہی ہیں۔  تلنگانہ میں فلاحی اسکیمات سے ہر کوئی شخص استفادہ کررہا ہے۔
ہریش را ؤنے کہا کہ اپوزیشن کے کے سی آر پر تنقید کو مسترد کیا اور کہا کہ جو غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتھک کام کر رہے ہیں۔انہیں بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ ان کی تنقید کا مقصد فلاحی اسکیمات میں کٹوتی کروانا ہے؟کے سی آر جو خواتین کے حامی ہیں جوان کیلئے بہت سی فلاحی اسکیموں کو نافذ کررہے ہیں۔
وزیر نے کہا کہ سچ کی تشہیر نہیں کی گئی توجھوٹ ہی غالب آجائے گا۔ اگر آپ اپوزیشن کے جھوٹ کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ سب کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فلاحی اسکیموں اور ترقی کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔
 تلنگانہ واحد ریاست ہے جس نے کورونا جیسی وبا کے باوجود فلاحی اسکیمات اور ترقی کو نہیں روکا ہے۔ کورونا آفت میں بھی آسرا پنشن نہیں روکی گئی۔ ہریش را ؤنے واضح کیا کہ کلیانہ لکشمی نہیں رکی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب خوش قسمت ہیں کہ کے سی آر گجویل سے نمائندگی کی جس کی وجہ سے گجویل کی شکل ہی بدل گئی۔اس لئے انہوں نے اسے دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے پر زوردیااورکہا کہ کے سی آر کو سدی پیٹ سے زیادہ اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں۔
چیف منسٹر تمام طبقات کیلئے سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم جلد ہی بی آر ایس کا منشور جاری کرنے جا رہے ہیں اور سب جلد ہی خوشخبری سنیں گے ۔
انتخابی منشور سے تمام طبقات خوش ہوں گے۔وزیر ہریش را ؤنے  کہاکہ کونڈالکشمن باپوجی نے غریبوں کیلئے بہت سی لڑائیاں لڑیں۔جنہوں نے کے سی آرکو تلنگانہ تحریک شروع کرنے کیلئے اپنا گھر دیا۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعدتوپران نے حیرت انگیز طور پر ترقی کی۔
انہوں نے کہا کہ کونڈا لکشمن باپو جی  کی ہر سلانہ سرکاری طورپر سالگرہ منائی جائے گی ان کے نام سے یونیورسٹی بنائی گئی۔ انہوں نے محمد علی شبیر کے توپران کی ترقی سے متعلق بیا ن کو مسترد کیا وار کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ وہ کانگریس قائدین کو روپران کا دورہ کرکے اس کی ترقی بہ چشم جائزہ لینے بعد میں تنقید کرنے کا مشورہ دیا۔