مودی پیارے نہیں خوفناک وزیر اعظم ہیں
ایک ملک ایک راشن کا راگ الاپنے والے اب ایک دوست کا راگ الاپ رہے ہیں
تلنگانہ کے ساتھ ایک بھی وعدہ وفانہیں ہوا‘ کے ٹی آر کی تنقید
حیدرآباد:۔ 8؍مارچ
(زین نیوزبیورو)
وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقی کے ٹی راماراؤ نے وزیر اعظم مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر ملک کولوٹنے کا الزام لگایا۔انہوں نے سوال کیا کہ ان (بی آر ایس)کے ساتھ برسراقتدار مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں کس کمیونٹی کو فائدہ پہنچایا اس کی وضاحت کرے۔
کے ٹی آر آج تورور میں منعقدہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ غیر قانونی کمائی سے ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مذہبی آگ لگا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے تنقید کی کہ وہ پیارے وزیر اعظم نہیں بلکہ ایک خوفناک وزیر اعظم ہیں۔
انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ ایک ملک ایک راشن کا راگ الاپنے والے اب ایک دوست کا راگ الاپ رہے ہیں۔
سری لنکا جا کر پیروی کی اور کہاکہ وہ پراجیکٹ اپنے دوست کو دے دیں۔بی جے پی اس چوری کی رقم سے ایم ایل اے خرید رہی ہے، حکومتیں گرا رہی ہے اور پارٹیاں تقسیم کر رہی ہے۔
یہ مودی کی پالیسی ہے۔ مودی نے آٹھ سالوں میں کیا کیا؟کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ آسمان پر قرضے ہیں۔ مودی جی آئے تو گیس سلنڈر کی قیمت 400 روپے تھی لیکن اب وہ 1200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ وہ یہ سوچتے ہیں کہ ۔ 400 سے 4 ہزار روپے کا بنا دیں تو بھی وہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے
مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت نے تلنگانہ کے ساتھ کئے گئے ایک بھی وعدہ کو پرا نہیں کیا۔تلنگانہ میں برقی کی کٹوتی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج خواتین کو 1550 کروڑ روپے قرض کے طور پر دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ محکمہ پنچایت راج کے تحت شاندار پروگرام کئے جا رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں خوشی ہے کہ ہماری ریاست کو ایوارڈ مل رہے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ نہ سوچیں کہ اس وقت دیہات میں ترقی کیسی تھی اب کیسی ہے۔ 65 سال سے اقتدار میں رہنے والے اب وہ کام کر رہے ہیں جو وہ نہ کر سکے۔ کے ٹی آر نے تورور میونسپلٹی کی ترقی کیلئے25کروڑ روپیئے کا اعلان کیا۔
انہوں نے وزپنچایت راج ایررابیلی دیاکرراؤکو ایک تجربہ کار سیاست دان کے طور پر سراہا ۔ انہوں نے اس ایقان کا اظہار کیا کہ دیاکر را ؤ اگلے انتخابات میں پالاکورتی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔