چاکلیٹ گلے میں پھنس جانے سے 8 سالہ بچہ کی موت

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
حیدرآباد:۔27؍نومبر
(زین نیوز)
تلنگانہ کے ورنگل میں ایک المناک واقعہ میں ایک 8 سالہ بچہ چاکلیٹ کھانے سے فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ورنگل کا رہنے والا کنگھن سنگھ اپنے بیٹے کے لیے بیرون ملک سے چاکلیٹ لایا تھا۔
8 سالہ سندیپ نے جب چاکلیٹ کھائی تو وہ اس کے گلے میں پھنس گئی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق سندیپ جو کہ کلاس دوم کا طالب علم تھا ہفتہ کو گھر سے کچھ چاکلیٹ لے کر اسکول گیا تھا۔ چاکلیٹ کھانے کے بعد وہ ہانپنے لگا۔ وہ کلاس میں گر گیا اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔
 ٹیچر نے اس بارے میں اسکول انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن ان کی جان نہ بچ سکی۔ ڈاکٹروں نے موت کی وجہ دم گھٹنے کو بتایا ہے۔
سندیپ کے والد کنگھن سنگھ ورنگل میں الیکٹرک کی دکان چلاتے ہیں۔ وہ 20 سال قبل راجستھان سے یہاں آیا تھا۔ اس کے چار بچے ہیں۔ وہ حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے پر گئے تھے،
جہاں سے وہ اپنے بچوں کے لیے چاکلیٹ لے کر آئے تھے۔ سندیپ ان میں سے کچھ چاکلیٹ لے کر اسکول گیا تھا، جسے کھانے کے بعد اس کی موت ہوگئی۔
پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا