کروڑوں ہندوؤں کا خواب پورا ہوگا۔ ایم ایل سی کے۔کویتا
حیدرآباد:۔10؍ڈسمبر
( زین نیوز)
تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کی دختر بھارت راشٹریہ سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا نے ایودھیا میں رام مندر کی تعریف کی انھوں نے افتتاح ہونے والے عظیم الشان رام مندر کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کیا
ایکس (ٹویٹر) پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگلے ماہ ایودھیا رام مندر میں پوجا کے لیے سری سیتارام چندر سوامی کی مورتیوں کی تنصیب اور استادگی کے ساتھ کروڑوں ہندوؤں کا خواب پورا ہوگا۔
شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ نے ایودھیا میں تعمیر کیے جانے والے نئے مندر میں رام کے مقام کی تصاویر جاری کیں۔ ٹرسٹ کے ذریعہ جاری کردہ رام مندر کے مقام کی تصویروں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئےکے ۔کویتا نے تلگو زبان میں لکھاکہ نیک شگون
اس مبارک گھڑی کا تلنگانہ کے تمام لوگوں کو خیرمقدم کرنا ہے ۔انہوں نے X پر ایک ویڈیو کے ساتھ ساتھ پوسٹ کیا
శుభ పరిణామం..
అయోధ్యలో శ్రీ సీతారామ చంద్ర స్వామి వారి ప్రతిష్ట,
కోట్లాది హిందువుల కల నిజం కాబోతున్న శుభ సమయంలో…
తెలంగాణతో పాటు దేశ ప్రజలందరూ స్వాగతించాల్సిన శుభ ఘడియలు..జై సీతారామ్ pic.twitter.com/qzH7M32cQJ
— Kavitha Kalvakuntla (@RaoKavitha) December 10, 2023
تمام تلنگانہ اور ملک کے لوگوں کی طرف سے اس مبارک وقت کا خیر مقدم کیا جائے جب ایودھیا میں سری سیتارام چندر سوامی کی مورتی کی تنصیب کے ساتھ کروڑوں ہندوؤں کا خواب پورا ہونے والا ہے
انہوں نے کہاکہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس موقع پر ہندوؤں کی خواہشات پوری ہوں گی۔ بہت سے لوگ رام مندر جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ایم ایل سی کے کویتا کے رام مندر کو لیکر ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے رد عمل آرہے ہیں
واضح رہے کہ سری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ نے 22 جنوری کو دوپہر کو مندر کے استادگی کے مقام پر بھگوان رام کو تخت نشین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹرسٹ نے رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام فرقوں کے 4,000 سنتوں کو مدعو کیا ہے۔
پی ایم مودی اگلے سال ایودھیا میں مندر کے افتتاح میں بھی شرکت کریں گے۔بھگوان رام کی موتی کی تنصیب تقریب کے لیے ویدک رسومات 16 جنوری کو ایودھیا میں شروع ہونے کی امید ہے۔
ایودھیا اتر میں رام مندر کی انتہائی متوقع استادگی کی تقریب کے لیے ہزاروں بھکتوں کی متوقع آمد کے پیش نظر متعدد خیمہ تیار رکھے جارہے ہیں