ٹی آر ایس پارٹی ‘ای ڈی، آئی ٹی یا سی بی آئی کے چھاپوں سے خوفزدہ نہیں۔ایم ایل سی کے کویتا
حیدرآباد:۔18؍نومبر
(زین نیوز)
اپنے خلاف ہتک آمیز تبصروں کی مذمت کرتے ہوئے برہم رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند پر سخت حملہ کیا اور انہیں مستقبل میں ایسا کرنے کے خلاف انتباہ دیا،
بروز جمعہ وہ یہاں ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کررہی تھیں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اگلے انتخابات میں جس بھی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے اسے شکست دیں گے
لیکن انہوں نے آج تک پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی نظام آباد یا تلنگانہ سے متعلق کوئی مسئلہ مرکزی حکومت کے ساتھ نہیں اٹھایا۔
"انہوں نے کہاکہ اروند کچڑ کی طرح ہے اور وہ کیچڑ میں پتھر مارنا پسند نہیں کرتیں۔اروندہمیشہ تنگ نظری سے بات کرتے ہیں اور سستی زبان استعمال کرتا ہے۔ میں نے کبھی کسی پر ذاتی طور پر تنقید نہیں کی اور یہ پسند نہیں کرتی ہوں کہ کوئی شخص مجھ پر تنقید کرے۔ لیکن اسے مزید برداشت بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔
ایم ایل سی نے ان کے الزامات کو مسترد کر دیا کہ اس نے اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے کو کانگریس میں شامل ہونے کے منصوبہ کے ساتھ فون کیا تھا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ان کے لیڈر ہیں اور وہ اپنے سیاسی کیریئر کے دوران ان کے ساتھ رہیں گے۔ "میری پیدائش اور میرا مستقبل تلنگانہ اور ٹی آر ایس ہیں
انہوں نے کانگریس کی حمایت سے لوک سبھا انتخابات جیتے تھے۔ اس نے ہلدی بورڈ لانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہو کر کسانوں کو بھی دھوکہ دیا۔ ہم اس کی جعلی ڈگری پر الیکشن کمیشن آف انڈیا اور راجستھان یونیورسٹی سے شکایت کریں گے۔