دہلی میں بارش نے 41 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

تازہ خبر قومی

دہلی میں بارش نے 41 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
جموں و کشمیر کے پونچھ میں دو فوجی جوان ندی میں بہہ گئے۔

نئی دہلی:۔9؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
دہلی، ہماچل، پنجاب سمیت ملک کی شمالی ریاستوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ دہلی میں 41 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 1982 کے بعد جولائی میں ایک دن میں سب سے زیادہ 153 ملی میٹر بارش ہوئی۔

قومی راجدھانی میں آج موسلا دھار بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی لیکن اس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ مانسون مقررہ وقت سے دو دن پہلے اتوار کو دہلی میں داخل ہوا تھا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تمام سرکاری اہلکاروں کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی ہے اور انہیں شدید بارش کی وجہ سے میدان میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے

دہلی میں موسم کی پہلی بھاری بارش آئی ایم ڈی نے ‘یلو الرٹ جاری کیا۔اتوار کی صبح شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں کے کئی حصوں میں اعتدال سے بھاری بارش کا سلسلہ جاری رہا

دہلی۔این سی آر میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے دہلی کو یلو الرٹ پر رکھا۔ محکمہ موسمیات نے دن بھر ہلکی بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ رات بھر گرج چمک کے ساتھ بارش دہلی، این سی آر؛ آئی ایم ڈی نے درمیانی بارش جاری رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔

اس سے قبل 25 جولائی 1982 کو 169.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ 2003 میں 24 گھنٹوں میں 133.4 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ اور 2013 میں دہلی میں 123.4 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

جموں و کشمیر کے پونچھ میں بارش کی وجہ سے دو فوجی جوان پوشانہ ندی کو عبور کرتے ہوئے بہہ گئے۔ اسی دوران ہماچل کے کوٹ گڑھ میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی موت ہو گئی۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت 23 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ہماچل کے لاہول اور سپتی میں سیلاب اور برفانی تودے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو مسلسل تیسرے دن بھی روک دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے 6 ہزار امرناتھ یاتری رامبن میں پھنس گئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے 44 فی الحال بند ہے۔

اگلے 24 گھنٹے ان ریاستوں میں موسلادھار بارش ہوگی: مدھیہ پردیش، راجستھان، پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، بہار، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم، مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزوران۔ ، تریپورہ، اوڈیشہ، گجرات، گوا اور مہاراشٹر۔

ان ریاستوں میں موسم صاف رہے گا: کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔