عیدالاضحی کا ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ کااہتمام، امن اور خوشحالی کے لئے دعا ئیں
نئی دہلی:۔29؍جون
(زین نیوز )
(زین نیوز )
ملک میں آج عیدالاضحی بقرعید انتہائی عقیدت و احترام او روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ ملک بھر کی عیدگاہوں اورمساجدمیں مسلمانوں نے عید الاضحی کی نماز اداکی۔
قومی دارالحکومت دہلی میں عیدالاضحی کی نماز جامع مسجد ، فتح پوری مسجد اور شاہی عیدگاہ‘جامعہ ملیہ اسلامیہ مساجد کے ساتھ، مقامی مساجد میں ادا کی گئ اس موقع پرمسلمانوں نے ملک میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا ئیں کیں بعدنمازپرمسلمانوں نے ایک دوسرے سے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی۔
ملک کی مختلف ریاستوں جموں و کشمیر، مغربی بنگال ، راجستھان ،جارکھنڈ‘ مدھیہ پردیش،بہار‘مہاراشٹر، تلنگان، آندھرا،اورگوا میں روایتی پروگرام خوشی اور پورے جوش و خروش کے ساتھ عید الاضحی کا منایا گیاعیدالاضحیٰ کے پیش نظر ملک کے سبھی ریاستوں میں سیکوریٹی انتظامات وسیع کیے گئے
تلنگانہ میں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ مختلف اضلاع میں عیدالاضحی جوش و خروش کے ساتھ ساتھ انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ منائی گئی ۔ نماز عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ میرعالم پر دیکھا گیا جہاں لاکھوں افراد نے نماز عیدالاضحی ادا کی ۔
اس کے علاوہ حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد ‘ قدیم عیدگاہ مادنا پیٹ ، ، عیدگاہ بلالی ہاکی گراؤنڈ مانصاحب ٹینک ، عیدگاہ عنبرپیٹ‘ عیدگاہ بالمرائی ، عیدگاہ سکندرآباد کے علاوہ دونوں شہروں کی مختلف مساجد اور وسیع و عریض میدانوں میں مسلمانوں نے نماز ادا کی جس کے لئے متعلقہ انتظامی کمیٹیوں کی جانب سے انتظامات کیے ۔
تلنگانہ ریاست میں امکانی بارش کے پیش نظر چند ایک عیدگاہوں پر واٹر پروف شیامانے نصب کیے گئے۔بیشتر مسا جدمیں فجر کے ساتھ ہی نما ز ادا کی گئی جبکہ عیدگاہوں میں معمول کے مطابق ادا کی گئ چوں کہ آج مطلع صاف تھا بارش کے نہ ہونے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔
نماز کے بعد مسلمان ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکبا ددیتے دیکھے گئے جبکہ عیدگا ہ او رمساجد کے باہر غیر مسلم عوامی منتخبہ نمائندوں نے ملاقا ت کرتے ہوئے مسلمانوں کو مبارکباد دی ۔ تلنگانہ میں عام اسمبلی انتخابات سے قبل بقر کی یہ آخری عید تھی اس لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین مسلمانوں سے ملاقات کرنے بغلگیر ہونے میں سرگرمی دیکھا ئی
ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بھی عیدالاضحی کا پورے جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔۔ لکھنو کی مشہور ٹیلے والی مسجد میں عید کی نماز صبح نواور عیش باغ مسجد میں عید کی نماز صبح دس بجے ادا کی گی
علاوہ ازیں کانپور، مرادآباد، رامپور، میرٹھ اور مؤ‘ دیگرمقامات کی عیدگاہوں اور مساجدمیں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے بغلگیرہوکر عید کی مبارکباد دی۔
جس کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کرنے میں مصروف ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے عید کی مبارکباد دی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر عید مبارک دی۔ انہوں نے لکھاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر نیک خواہشات۔ مجھے امید ہے کہ یہ دن ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں اور برکتیں لائے گا۔ یہ دن ہمارے معاشرے میں بھائی چارے اور اتحاد کو برقرار رکھے گا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عیدالاضحیٰ کے دن سے ایک دن قبل شام کو ملک کی عوام کو مبارکباد دی۔ صدر مرمو نے ایک بیان میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر میں سبھی ساتھی شہریوں، خاص طور سے ہندوستان اور بیرون ملک میں رہنے والے ہمارے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کرتی ہوں۔
صدر جمہور دروپدی مرمونے کہا کہ عیدالاضحی محبت اور قربانی کی مقدس عیدہے۔ دعا ہے کہ یہ عیدہمیں قربانی اور انسانیت کی بے لوث خدمت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے۔ آئیے، اس دن ہم سب معاشرے میں بھائی چارہ اور ہم آہنگی پھیلانے کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔
