ملک بھر میں عید الفطرانتہائی خوش و خضوع اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی

تازہ خبر قومی
ملک بھر میں عید الفطرانتہائی خوش و خضوع اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی
ممبئی میں پولیس عہدیداروں نے مسلمانوں کو گلاب کے پھول دے کر عید کی مبارکباد دی۔
 میں جان دینے کو تیار ہوں، لیکن ملک کو تقسیم نہیں ہونے دوں گی۔ممتا بنرجی 
نئی دہلی:۔22؍اپریل
(زین نیوز)

ملک 

 بھر میں عید الفطرانتہائی خوش و خضوع اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ہزاروں فرزندانِ توحید نےتزک و احتشام کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی۔ عید کی نماز صبح کے وقت مساجد میں ادا کی گئی ملک میں عوام نے انتہائی جو ش وخروش کے ساتھ عیدالفطر ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ عیدگاہوں اور مساجد میں جم غفیر دیکھی گئی ۔
غلام نبی آزاد سمیت کئی رہنماؤں نے دہلی کی پارلیمنٹ اسٹریٹ پر واقع مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔۔عید کے موقع پر دہلی کی جامع مسجد، بھوپال کی عیدگاہ اور ممبئی کی ماہم درگاہ’ حیدرآباکبمیں عیدگاہ میر عال۔ ، تاریخی مکہ مسجد میں صبح سے ہی لوگ نماز کے لیے جمع ہونا شروع ہو گئے
 ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر مساجد، عید گاہ اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، علمائے کرام نے عید کے خطبات میں اسلامی تعلیمات اور رمضان المبارک کی فضیلت بیان کی۔
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے عید الفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، ’’عید الفطر کے مبارک موقع پر، میںہندوستان اور دنیا بھر میں سکونت پذیر تمام شہریوں، خصوصاً ہمارے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔‘‘
صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’عید الفطر کے موقع پر، میں تمام شہریوں بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتی ہوں اور مبارک باد دیتی ہوں۔رمضان المبارک کے دوران لوگ روزہ رکھتے ہیں اور مسلسل دعاؤں اور اللہ کی عبادت کا اہتمام کرتے ہیں۔
 رمضان کے اختتام پر منایا جانے والا عیدالفطر کا یہ مقدس عید اخوت اور ہم آہنگی کے جذبے کو تقویت دینے والے ایک موقع کے طور پر منایا جاتا ہےاور ہمیں پر امن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے ترغیب فراہم کرتا ہے۔۔
عیدالفطر خود کو ایک مرتبہ پھر انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے وقف کرنے کا ایک موقع بھی ہے اس موقع پر، آیئے معاشرے میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا عہد کریں۔‘‘
۔ووزیر اعظم نریندر مودی نے عید کے موقع پر سب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ معاشرے میں ہم آہنگی اور محبت کا جذبہ بڑھتا رہنا چاہیے۔ میں سب کی صحت اور تندرستی کی خواہش کرتا ہوں۔ عید مبارک!
 کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو عید کے موقع پر ہم وطنوں کے لئے خوشحالی، خوشی اور ہم آہنگی کی خواہش کی۔
مسٹر کھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا، ‘عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد۔عید سب میں بھائی چارے، ہمدردی اور اشتراک کے جذبات کو بیدار کرتی ہے اور ہمارے لوگوں کے تکثیری رشتوں کو مضبوط کرتی ہے۔
کولکتہ میں لوگوں سے ملنے پہنچی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا – ہم امن چاہتے ہیں۔ ہم فسادات نہیں چاہتے۔ جو لوگ ملک توڑنا چاہتے ہیں، میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں جان دینے کو تیار ہوں، لیکن ملک کو تقسیم نہیں ہونے دوں گی۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار عید کی مبارکباد دینے پٹنہ کے گاندھی میدان پہنچے۔ اتر پردیش کے لکھنؤ میں عیش باغ کی عیدگاہ پہنچنے کے بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ رام راجیہ، سوشلزم تبھی ممکن ہے جب ذات پات کی مردم شماری ہو۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ نے اجین میں عیدگاہ پہنچ کر لوگوں کو مبارکباد دی۔
ممبئی میں پولیس عہدیداروں نے مسلمانوں کو گلاب کے پھول دے کر عید کی مبارکباد دی۔