آسام کے سی ایم نے کہا’’ میاں‘‘ ریاست میں مہنگی سبزیاں بیچ رہے ہیں
اگر بھینس اپنے گھر دودھ نہیں دیتی یا مرغی انڈے نہیں دیتی تو وہ میاں کوہی مورد الزام ٹھہرائیں گے۔:اسد اویسی
نئی دہلی:۔16؍جولائی
(زین نیوز ڈیس)
(زین نیوز ڈیس)
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ریاست میں سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لیے ’’میاں برادری‘‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ سرما نے کہاکہ شہر میں زیادہ تر سبزی بیچنے والے میاں ہیں۔ وہ آسامی لوگوں کو مہنگی سبزیاں بیچ رہے ہیں۔
سرما کے اس تبصرے کے بعد اےکل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ٹوئٹ کرکے سرما پر طنز کیا۔ اویسی نے لکھاکہ ملک میں ایک ایسا گروہ ہے جس کے گھر میں اگر بھینس دودھ نہیں دیتی یا مرغی انڈے نہیں دیتی تو الزام بھی میاں پر ہی ڈالا جائے گا۔
اویسی نے مزید لکھا کہ شاید میاں بھائی کو اپنی ذاتی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہوگا۔ آج کل مودی جی کی غیر ملکی مسلمانوں سے گہری دوستی ہے، ان سے کچھ ٹماٹر، پالک، آلو وغیرہ لے کر کام کرو
آسام میں ‘میاں کی اصطلاح اکثر بنگالی نژاد مسلمانوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ وہ اصل میں بنگلہ دیش سے آئے تھے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ اکثر میا ںبرادری کو فرقہ پرست قرار دیتے رہے ہیں۔
سال 2021 میں آسام اسمبلی انتخابات سے پہلےسرما نے ایک پروگرام میں کہاکہ میاں برادری آسامی ثقافت کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سرما نے اسے باہر کا آدمی بھی کہا تھا۔
آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کےصدر بدرالدین اجمل نے حال ہی میں میاں کے بارے میں ایک بیان دیا اور اسے پھر سے سرخیوں میں لے آئے۔ بدرالدین اجمل نے کہا تھاکہ آسامی برادری مسلمانوں کے بغیر ادھوری ہے۔ میاں مسلم اور آسامی لوگ بھائی بھائی ہیں۔ ریاست مسلم کمیونٹی کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی۔
ہمنتا سرما کا تازہ تبصرہ بدرالدین اجمل کے اس بیان کے بعد آیا ہے۔ سرما نے کہاکہ اگر آج آسامی تاجر سبزی بیچ رہے ہوتے تو وہ کبھی بھی اپنے آسامی لوگوں سے زیادہ قیمت نہ لیتے۔
سی ایم سرما نے آسام کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور سبزیاں بیچیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر فلائی اوور کے نیچے کا بازار خالی کرائیں گے تاکہ آسامی لڑکوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ عید کے موقع پر گوہاٹی شہر میں کس طرح کم ہجوم نظر آتا ہے۔ بسوں کی آمدورفت کم ہو جاتی ہے۔ کیونکہ زیادہ تر بس اور کیب ڈرائیور میاں برادری سے ہیں
آسام کے دھوبری کے ایم پی بدرالدین اجمل نے کہاکہ سی ایم کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں ہیں ، نے سرما کے بیان پر پھر سے تنقید کی ہے۔ بدرالدین اجمل نے کہاکہ وزیراعلیٰ ریاست کے سربراہ ہیں اور ان کے منہ سے ایسے الفاظ درست نہیں لگتے۔ انھیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔