حکومت ملک میں بغیر کسی خوف کے فیصلے لے رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں صدر جمہوریہ مرمو کا خطاب

تازہ خبر قومی
سرجیکل اسٹرائیک، آرٹیکل 370 اور تین طلاق کا بھی ذکر
بی آر ایس،عاپ نےصدر کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔
نئی دہلی :۔31؍جنوری
(نمائندہ خصوصی)
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پہلی بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ 1 گھنٹہ 2 منٹ تک جاری رہنے والی اپنی تقریر میں صدر نے کہا کہ ہندوستان میں مضبوط ارادے کی حکومت ہے۔
یہ حکومت بلا خوف کام کر رہی ہے۔ اس کے لیے انہوں نے سرجیکل اسٹرائیک، دہشت گردی پر سختی، آرٹیکل 370 اور تین طلاق کا حوالہ دیا۔اورکہاکہ اس حکومت کی شناخت فیصلہ کن رہی ہے
مرمو نے حکومت کو لگاتار دو مواقع دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک خود کفیل ہندوستان بنانا ہے، جہاں غریبی نہ ہو اور متوسط ​​طبقہ خوشحال ہو۔ انہوں نے غریبوں کو مفت اناج کی اسکیم کو جاری رکھنے کی بات کی۔
 انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہمیں ایک ایسی قوم کی تعمیر کرنا ہے جو خود انحصاری اور انسانی ہمدردی کے فرائض ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
"2047 تک، ہمیں ایک ایسی قوم کی تعمیر کرنی ہے جو ماضی کے فخر سے جڑی ہو گی اور جس میں جدیدیت کے تمام سنہرے باب ہوں گے۔ ہمیں ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کرنی ہے جو ‘ آتمنیر بھر  ہو اور اپنے انسانی فرائض کو پورا کرنے کے قابل ہو
 صدر جمہوریہ نے سڑک پر دکانداروں کے بارے میں بات کی تو انہوں نے 11 کروڑ چھوٹے کسانوں کی مدد کے لیے 2.25 لاکھ کروڑ روپے کی سمن ندھی کا بھی ذکر کیا۔
مرمو نے کہاکہ ایک طرف ایودھیا دھام تیار ہو رہا ہے اور دوسری طرف جدید پارلیمنٹ کی تعمیر ہو رہی ہے۔ جب کہ کیدارناتھ دھام کی دوبارہ ترقی اور کاشی وشوناتھ دھام راہداری اور مہاکال پروجیکٹ کی ترقی مکمل ہو چکی ہے، ساتھ ہی ساتھ ہر ضلع میں میڈیکل کالج بنائے جا رہے ہیں
وہیں بھارت راشٹرا سمیتی اور عام آدمی پارٹی نے بجٹ اجلاس سے قبل منگل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر دروپدی مرمو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔ صدر مرمو کے پہلے خطاب کے دوران کل 16 بی آر ایس ممبران پارلیمنٹ اور 10 عآپ کے ممبران پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر رہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے کیشؤ راؤ نے کہا کہ پارٹیاں صدر کے خلاف نہیں ہیں اور ان کا بائیکاٹ مرکز کی ‘ناکامیوں’ کے خلاف احتجاج ہے۔
 ہم صدر کے خلاف نہیں ہیں لیکن صرف جمہوری احتجاج کے ذریعے این ڈی اے حکومت کی حکمرانی کی ناکامیوں کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔