Arrest

حیدرآباد یوتھ کوریج کے رکن محمد ایوب پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار

تازہ خبر
حیدرآباد یوتھ کوریج کے رکن محمد ایوب پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار
حیدرآباد:۔3؍جولائی
(زین نیوز )
 فلک نما پولیس اور ساؤتھ زون ٹاسک فورس نے ہفتہ کے روز مشترکہ طور پر حیدرآباد یوتھ کریج کے نام سے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا
فلک نما پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ "ایوب حیدرآباد یوتھ کریج کے نام پر مسلسل غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہےجس سے عوامی امن و سکون کو درہم برہم کیا جا رہا ہے
ایوب
جو 16 مقدمات میں ملوث ہیں پر انسدادی حراستی پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے اور اس پر امن فضا کو خراب کرنے کا الزام ہے۔
ایوب جو اس وقت سے مفرور تھا کو ہفتہ کے روز گرفتار کر کے جیل لے جایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم سید ایوب (34) ایک سماجی کارکن اور حیدرآباد یوتھ کریج (HYC) کا رکن اپنے ساتھی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غلط معلومات پوسٹ کرکے عوام کو گمراہ کرتا تھا۔
بورابنڈہ این آر آر پورم کے رہنے والے سید ایوب کمیونٹی سروس کے نام پر غیر قانونی کام کررہا تھا
سٹی سپیشل برانچ (SB) اور سٹی سائبر سیل نے ملزم کی شناخت کر کے اعلیٰ حکام کو رپورٹ پیش کر دی۔
اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے،24 مارچ کو  سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے ایوب کے خلاف احتیاطی نظر بندی کے احکامات جاری کیے ۔ اور پی ڈی ایکٹ کے تحت ایوب کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
 پولیس نے ہمیشہ کہا ہے پریوینٹیو ڈیٹینشن ایکٹ جسے پی ڈی ایکٹ بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا قانون ہے جو پولیس کے ذریعہ عادی اور بدنام زمانہ مجرموں کو ایک سال کی مدت کے لئے جیل میں بند رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایکٹ کو  ایسے مجرموں کے خلاف لاگو کیا جاتا ہے کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ معاشرے کے لیے خطرہ ہیں