اورنگ آباد:۔22؍نومبر
(نمائندہ خصوصی)
مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ گرل فرینڈ کے شادی سے انکار پر مشتعل نوجوان نے پہلے کالج میں خود کو آگ لگا لی، پھر پاس کھڑی لڑکی کو گلے لگا لیا۔
پولیس کے مطابق گجانن منڈے اور پوجا سالوے دونوں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی سے زولوجی میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ لڑکی گورنمنٹ فرانزک کالج ہنومان ٹیکڈی میں تھی۔ وہ وہاں بائیو فزکس کیبن میں اپنا پروجیکٹ مکمل کر رہی تھی۔ گجانن اس سے ملنے پہنچ گیا۔ اپنے ساتھ ڈبے میں پیٹرول لایا تھا۔
وہاں موجود لوگوں نے آگ بجھائی اور دونوں کو علاج کے لیے اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں گجانن کی موت ہو گئی۔
لڑکی کے والدین نے ایف آئی آر درج کرادی، گجانن کے والدین متاثرہ لڑکی کو شادی کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکے کے والدین نے لڑکی سے کہا تھا کہ اگر تم نے گجانن سے شادی نہیں کی تو ہم دونوں کو قتل کر دیں گے۔
اسٹیشن انچارج پرشانت پوتدار نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ پولیس نے خاتون کے اہل خانہ کی شکایت پر دفعہ 307، 326A، 354D، 506,34 IPC کے تحت مقدمہ درج کیا ہے
