مسلم نوجوانوں کو گمراہی اور ارتدادی فتنوں سے بچانے کے لئے نظام آباد ورکشاپ 

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی
 آرمور میں پوسٹرز کی رسمِ اجراء 
 آرمور :۔24؍دسمبر
(حافظ محمدجلال الدین)
مفتی عبد العظیم نائب صدر مجلسِ تحفظ ختم نبو ت سوسائٹی آرمور، ضلع نظا م آ با د کے بموجب‘تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ ضلع نظا م آ با د کے زیر انتظام ایک روزہ ورکشاپ ادارہ انوارالمدارس ،با بن صا حب پہا ڑی نظام آ با د میں 31  ؍ ڈسمبر 2022؁ ء برو ز ہفتہ بعدنما ز عصر  تا یکم جنو ری 2023 ؁ ء برو ز اتواربعد نما ز تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ منعقد ہونے والا ہے
 جس میں نوجوانوں اور بلخصوص علماء کرام و حفاظ کرام کو اس میں ضرور شرکت کرنے کے لیے آج  تحفظ ختم نبوت (آرمور) کی جانب سے دفتر مرکزی کمیٹی آرمور پر ایک رسمِ اجراء پروگرام منعقد کیا گیا جس میں۔
مفتی رفیق ذاکر قاسمی صاحب صدر جمعیۃ العلماء آرمور نے نوجوانان اسلام سے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں ایک روزہ ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے ایمان سوز فتنوں سے واقفیت حاصل کرنے کی خواہش کی
 اس کے علاوہ اس موقع پر حافظ انیس الرحمن صاحب ،حافظ محمد فاروق صاحب معتمد مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور مفتی امین قاسمی صاحب نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت آرمور مولانا شیخ مقیم قاسمی صاحب معین الدین صاحب صدر
مرکزی کمیٹی آرمور عبد الرحمن صاحب معتمد مرکزی کمیٹی آرمور حافظ محمد یونس،حافظ فرحان، حافظ محمد عمران، حافظ افضل ، محمد یوسف علی، عبد الصمد کے علاوہ اور بھی حضرات موجود تھے