نظام آباد میں ایک روزہ ورکشاپ کے پوسٹرز کی بالکنڈہ میں رسمِ اجرائی 

تازہ خبر تلنگانہ
مسلم نوجوانوں کو گمراہی اور ارتدادی فتنوں سے بچانے کے لئے تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ
بالکنڈہ:۔28؍دسمبر
(زین نیوز)
محمد شکیب کارکن مجلسِ تحفظ ختم نبو ت سوسائٹی آرمور، ضلع نظا م آ با د کے بموجب‘تحفظ ختم نبو ت ٹرسٹ ضلع نظا م آ با د کے زیر انتظام ایک روزہ ورکشاپ ادارہ انوارالمدارس ،با بن صا حب پہا ڑی نظام آ با د میں 31  ؍ ڈسمبر 2022؁ ء برو ز ہفتہ بعدنما ز عصر  تا یکم جنو ری 2023 ؁ ء برو ز اتواربعد نما ز تفہیم ختم نبو ت ورکشاپ منعقد ہونے والا ہے
 جس میں نوجوانوں اور بلخصوص علماء کرام و حفاظ کرام کو اس میں ضرور شرکت کرنے کے لیے آج  مرکزی کمیٹی بالکنڈہ کی جانب سے جامع مسجد  پر ایک رسمِ اجراء پروگرام منعقد کیا گیا جس میں۔
مفتی محمد اعجاز احمد صاحب صدر جمعیۃ العلماء بالکنڈہ نے نوجوانان اسلام سے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں ایک روزہ ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے ایمان سوز فتنوں سے واقفیت حاصل کرنے کی خواہش کی
 اس کے علاوہ اس موقع پر مفتی ریاض احمد مفتاحی ،محمد شاہد ،شیخ وہاب نائب سرپنچ بالکنڈہ ، سید مظہر ، سید ریاض ، سید فیاض ، محمد شکیل ، محمد یونس ، زین الدین انصاری ، نظام الدین ، عبد النعیم ، شیخ عارف ، محمد انور ، سید اظہر ، معین قریشی ، چاند پاشاہ اور اظہر وغیرہ کثیر تعداد میں نوجوان شریک تھےکے علاوہ اور بھی حضرات موجود تھے