سہارنپور میں واقع کانشی رام کالونی میں آر ایس ایس کی شاخ کے قیام پر لوگوں کو اعتراض 

تازہ خبر قومی
علاقہ کے باشندوں نے ایس ایس پی سے کی شکایت 
 دیوبند:۔ 13؍ نومبر
(رضوان سلمانی) 
سہارنپور تھانہ دیہات کوتوالی علاقہ کے دہلی روڈ پر واقع کانشی رام کالونی میں آرایس ایس کی شاخ کے قیام پر کالونی کے باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی سہارنپور سے تحریری شکایت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کچھ لوگ کالونی میں شاخ کا قیام کرکے  کالونی کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
گذشتہ روز آر ایس ایس کی شاخ کا قیام کرنے پر کالونی کے لوگوں نے ہنگامہ کردیاتھا ۔اس معاملہ کو لے کر کالونی کے رہنے والے پیوش گوتم،راجیش گوتم ،چندر بھان گوتم ،سدیش،پریتم،شالو،پشپا، شانتی،اور سبودھ وغیرہ نے ایس ایس پی سے شاخ لگانے پر اعتراض کیا ہے اورا س کی تحریری شکایت کی ہے ۔
تحریری شکایت میں کہا گیا کہ آر ایس ایس کے لوگوں کو کالونی میں شاخ کے قیام کرنے پر منع کیا گیا لیکن اس بعد بھی آر ایس ایس کے لوگ نہیں مان رہے ہیں اور من مرضی کررہے ہیں جس سے کالونی کا امن و امان بگڑ سکتا ہے ۔ ایس ایس پی وپن تاڑا نے معاملہ کی جانچ کرا ئے جا نے کی بات کہی ہے ۔
واضح رہے کہ کانشی رام کالونی مایا وتی کے دورِ حکومت میں بے گھر اور بے سہارا ،غریب اور نادار لوگوں کو بسانے کیلئے بنا ئی گئی تھی جس میں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں جن میں دلت بھی شامل ہیں یہ معاملہ سرخیوں میں ہے ۔