جمعیۃ علماء ہند ہی وابستگی کے ساتھ معاشرہ کی اصلاح کی فکر کریں۔
ماچاریڈی منڈل اجلاس سے قاری مجاہد صدیقی کا خطاب
کاماریڈی:۔23؍ڈسمبر
(ای۔میل)
جمعیۃ علماء ہند ہندوستانی مسلمانوں کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے، قدیم تاریخی تنظیم ہے آج کے وقت میں ملک میں قومی یکجہتی پر جو کام جمعیۃ کررہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اس وقت سیاسی اور سماجی مسائل پر مسلمانوں کے حقوق دلانے والی جماعت جمیعت علماء ہند ہے
، ناگزیر حالات میں انسانیت کی خدمت کے لئے سب سے آگے آکر کام کرنے والی جماعت جمعیۃ علماء ہند ہے ملک وملت کی فضاء میں پیار ومحبت کو عام کرنا انتہائی ضروری ہے، حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی قیادت میں ملک میں گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کیلئے مستقل جدوجہد کی جارہی ہے،
گاؤں گاؤں قریہ قریہ اصلاح معاشرہ کی فکر اور کوشش کیلئے منڈل سطح پر اجلاس انتہائی کار آمد قاری مجاہد صدیقی آرگنائز سکریٹری جمعیۃ علماء سرسلہ نے مشاورتی اجلاس کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا، ایمان جتنا مضبوط ہوگا نیک اعمال کرنا اتنا ہی آسان ہوگا، برائیوں سے بچنے کیلئے اللہ کا ڈر و خوف اپنے اندر پیدا کریں،
معاشرے کی اصلاح اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنی ذات کی اصلاح کے ساتھ اپنے بچوں گھر والوں اور پڑوس میں رہنے والوں کی اصلاح کی فکر اور کوشش کریں گے، ہر آدمی ذمہ دار ہے، نگہبان ہے روز محشر ہر ایک سے اپنے ماتحتوں کے تعلق سے پوچھا جائے گا
، توحید رسالت آخرت پر کامل یقین کے ساتھ نمازوں کی پابندی کے علاوہ بچوں کی دینی تعلیم وتربیت خواتین میں دینداری کی پیدا کرنے کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ دینی دعوتی اصلاحی پروگرام کا انعقاد بھی ضروری ہے، نیز محلہ واری سطح پر درس حدیث کے پروگرامس جس کے ذریعہ سے دینی ذہنی نشونما ہوگی پیارے آقا حضرت محمد مصطفیﷺ کی سیرت مبارکہ سنے اور سنانے سے بہترین اور پاکیزہ ماحول بنے گا بچوں کو مسنون دعاؤں اور سنتوں کی عملی مشق کروائیں،
مساجد اور مکاتب دینی پروگراموں سے دور افراد سے ملاقات اور ترغیب دیں،یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ماچاریڈی منڈل جمعیۃ علماء کا مشاورتی اجلاس بضمن اصلاح معاشرہ محترم مولانا معین الدین جامعی امام وخطیب جامع مسجد ماچاریڈی کی صدارت میں جامع مسجد چوراستہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی نے دوران خطاب ان خیالات کا اظہار کیا
، مولانا سید منظور احمد مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی نے جمعیۃ علماء ہند کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین ہندوستان کیلئے نعمت غیر مترقبہ ہے، جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ ہوکر کام کرنے میں غیر معمولی اصلاح وسدھار ہوگی، اور اکابرین کی دعائیں اور توجہات ساتھ ہونگی، اکابرین چاہتے ہیں کہ ملک و ملت میں لوگ خوشحال رہیں
، اس کے لیے اللہ تعالی کے احکامات اور نبی رحمتﷺ کے پیارے طریقے پر زندگی گزارنا انتہائی ضروری ہے، حسن اخلاق سے پیار و محبت کی فضاء قائم رہ سکتی ہے، ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کے لیے سیرت طیبہ کی روشنی میں پڑوسیوں اور برادران وطن کے ساتھ ہمدردی وخیر خواہی کے جذبہ سے پیش آنا ضروری ہے
،حافظ فیض الحسن کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، جبکہ حافظ عبدالرازق نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصلِ کی، حافظ ابرار امام مسجد، حافظ شاہنواز بھوانی پیٹ،عبد الغفار صدرِ جمعیۃ علماء ماچاریڈی، محمد اسلم بھائی نے مہمانوں کا استقبال کیا
، اس اجلاس میں منڈل کی مساجد کے صدور وائمہ وکارکنان نے بھی شرکت کی مولانا نظرالحق قاسمی نگران مکاتب قرآنیہ مجلسِ تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی دعاء پر اجلاس اختتام کو پہنچا