اتر پردیش : یوگی حکومت کی انہدامی کارروائی کے خوف سے لوگ خود منہدم کر رہے ہیں اپنے مکان

بین الریاستی

پریاگ راج : یوپی میں یوگی حکومت کی انہدامی کارروائی کا اثر اب شہر کے عام رہائشی علاقوں میں بھی دکھائی دینے لگا ہے ۔ یوگی حکومت نے پوری ریاست میں مبینہ طور سے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کے مکانات منہدم کرنے کی مہم چلائی ہوئی ہے ۔ مقامی انتظامیہ کی انہدامی کارروائی کے خوف سے اب عام لوگوں نے بھی اپنے مکانات کے ان حصوں کو خود سے ہی منہدم کرنا شروع کر دیا ہے جس کی تعمیر کی اجازت مقامی انتظامہ سے نہیں لی گئی ہے ۔