کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکانیں کھل گئی۔راہول گاندھی
بی جے پی نے کرناٹک میں شکست قبول کر لی
بنگلورو:۔13؍مئی
(زین نیوز)
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے زبردست جیت حاصل کی ہے۔ کانگریس نے 136 سیٹیں جیت کر بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ اس تاریخی جیت پر کانگریس کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی ہفتہ کو تقریباً 2.30 بجے میڈیا کے سامنے آئے۔ راہول گاندھی نے کہاکہناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکانیں کھلی ہیں۔ کرناٹک نے دکھایا ہے کہ ملک سے محبت ہے۔
راہول گاندھی کے بیان سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پہلے بی جے پی نے کرناٹک میں شکست قبول کرلی۔ چیف منسٹر بسواراج بومئی نے کہا کہ مکمل نتائج آنے کے بعد ہم جائزہ لیں گے اور لوک سبھا انتخابات میں زبردست واپسی کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کانگریس نے 52 سیٹیں جیتی ہیں اور 83 پر آگے ہے یعنی کل 135 سیٹیں ہیں۔ بی جے پی نے 22 پر کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 43 سیٹوں یعنی کل 65 سیٹوں پر آگے ہے۔ جے ڈی ایس نے 9 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 11، کل 20 سیٹوں پر آگے ہے۔ دیگر 4 سیٹوں پر آگے۔
کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار پارٹی کو اکثریت ملنے کے بعد رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے راہول گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کو جیت کا یقین دلایا تھا، میں نہیں بھول سکتا جب سونیا گاندھی جیل میں مجھ سے ملنے آئیں، میں نے عہدہ سنبھالنے کے بجائے جیل میں رہنے کا انتخاب کیا جس پر مجھے اعتماد تھا۔” کانگریس نے کل یعنی اتوار کو لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔