دہلی ۔ممبئی میں مانسون کا داخلہ: ایم پی‘راجستھان سمیت 22 ریاستوں میں 4 دن تک شدید بارش

تازہ خبر قومی

دہلی-ممبئی میں مانسون کا داخلہ: ایم پی‘راجستھان سمیت 22 ریاستوں میں 4 دن تک شدید بارش
یوپی میں 72 گھنٹوں میں 7 ہلاک
ہماچل میں بارش نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی:۔25؍جون
(زیڈ این ایم ایس)
ملک کی کئی ریاستوں میں مانسون پہنچ چکا ہے۔ گرمی سے دوچار کئی ریاستوں میں بارش نے لوگوں کو راحت دی ہےمانسون اتوار کی صبح دہلی اور ممبئی میں داخل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کا بیک وقت دونوں مقامات پر پہنچنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ مانسون اگلے دو دنوں میں دہلی اور ممبئی کا احاطہ کرے گا۔

دہلی۔گروگرام اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں ہفتہ کی دیر رات شروع ہونے والی بارش صبح تک جاری رہی۔ ممبئی میں بھی کل سے موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

ممبئی میں اتوار کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے ممبئی کے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ اندھیری، ملاڈ، دہیسر سب ویز میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹریفک میں بھی خلل پڑا ہے۔

مانسون کی پہلی بارش نے ہماچل پردیش میں تباہی مچا دی ہے۔ بارش کی وجہ سے ریاست کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ کولّو میں ہفتہ کو ہونے والی بارش کی وجہ سے تقریباً 8 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل میں بارش نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ جنوب مغربی مانسون ہماچل پردیش میں پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔ ریاست میں مانسون کے آتے ہی ریاست کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

ریاست میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، سڑکیں بند ہونے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور پینے کے پانی کی سپلائی میں خلل پڑا۔
دہلی میں بھی موسم نے کروٹ لی ہے۔ قومی راجدھانی کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ موسلا دھار بارش سے دہلی این سی آر میں چلچلاتی گرمی سے راحت ملی ہے۔ تاہم بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتہ تک دہلی میں پری مانسون بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ دہلی میں اگلے پانچ دنوں تک موسم ایسا ہی رہے گا۔ ہلکی سے موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے شدید گرمی کا احساس نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کی تقریباً 22 ریاستوں میں اگلے پانچ دنوں تک موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ ان ریاستوں میں جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، کونکن اور گوا، چھتیس گڑھ، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، اوڈیشہ، مغربی بنگال، اتر پردیش، ہریانہ، دہلی، مشرقی راجستھان، گجرات، شامل ہیں۔ مدھیہ مہاراشٹر، ودربھ، ساحلی کرناٹک اور کیرالہ شامل ہیں۔

مانسون نے ہفتہ کی رات اتر پردیش میں دستک دی۔ اس کی وجہ سے لکھنؤ، وارانسی، ایودھیا، اعظم گڑھ، نوئیڈا اور پریاگ راج میں دیر رات تک موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج 43 اضلاع میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 72 گھنٹوں میں 7 افراد کی موت ہو گئی ہے