شدید بارش کے پیش نظر حیدرآباد۔میدچل۔ملکاجگیری اضلاع کے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان
حیدرآباد : ۔5؍ستمبر
(زین نیوز )
تلنگانہ حکومت نے ریاست میں شدید بارش کے پیش نظر حیدرآباد شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید بارش کے پیش نظر ریاستی حکومت نے حیدرآباد اور میدچل۔ملکاجگیری اضلاع کے تمام تعلیمی اداروں میں منگل کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) حیدرآباد کی جانب سے ریاست کے لیے اورنج الرٹ جاری کیے جانے کے بعد آیا ہے۔
ٹویٹر پر فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، حیدرآباد کلکٹر نے لکھاکہ حیدرآباد میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی روشنی میں حکومت نے آج حیدرآباد کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ گھر کے اندر رہیں اور محفوظ رہیں۔
📢 Important Announcement: In light of the heavy rainfall forecast in Hyderabad, the government has declared today a holiday for all educational institutions in Hyderabad. Stay indoors and stay safe☔️🌧️@TelanganaCMO @TelanganaCS @YadavTalasani
— Collector Hyderabad (@Collector_HYD) September 5, 2023
میڈچل ضلع کے اسکولوں کو ایک پیغام میں میڈچل ڈی ای او نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے سکریٹری کی ہدایات کے مطابق، ضلع کلکٹر نے تمام اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، یوم اساتذہ کی تقریب آج بھی جاری رہے گی۔
زین نیوز سے بات کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مقامی حالات کی بنیاد پر ضلع کلکٹرس سے کہا گیا کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کریں۔
تاہم حکومت کا یہ اعلان بہت سے طلباء کے لیے بہت دیر سے آیا جو حیدرآباد میں شدید بارش اور ٹریفک کی بھیڑ کو برداشت کرتے ہوئے پہلے ہی اپنے اسکولوں اور کالجوں میں پہنچ چکے تھے۔
تلنگانہ میں موجودہ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے، بہت سے والدین ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے طلباء کو خطرے میں ڈالنے سے بچنے کے لیے پہلے چھٹی کا اعلان نہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں اسکول انتظامیہ سے سوال کر رہے ہیں۔
دریں اثنا آئی ایم ڈی حیدرآباد نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست میں 7 ستمبر 2023 تک شدید بارش جاری رہے گی۔ تاہم محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ شہر میں بارش کا شدید سلسلہ کل ختم ہوجائے گا۔
تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (TSDPS) نے بھی آج ریاست میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ذریعہ فراہم کردہ بارش کی پیش قیاسی کی روشنی میں، تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔