مسلم ریزرویشن آئین کے خلاف ہے۔ اسے ختم ہونا چاہئے
ادھو ٹھاکرے کو بتانا چاہیے کہ آیا وہ تین طلاق کو ہٹانے سے متفق ہیں یا نہیں
کانگریس کے شہزادے راہول بابا ملک کی توہین کرنے کا کام کر رہے ہیں
مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ریلی سے امت شاہ کا خطاب
ناندیڑ:۔10؍جون
(زین نیوز )
وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو مہاراشٹر کے ناندیڑ میں مسلم ریزرویشن پر اپنی پارٹی کی رائے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا ماننا ہے کہ مسلم ریزرویشن نہیں ہونا چاہئے۔
مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ مسلمانوںکے لئے تحفظات یہ آئین کے خلاف ہے۔
مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہو سکتا۔ ادھو ٹھاکرے کو اس پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔ شاہ مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔
امت شاہ کا بیان مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ تصادم کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل اس وقت کی بی جے پی حکومت کی طرف سے پڑوسی ریاست کرناٹک میں مسلمانوں کے کوٹے کو ختم کرنے کے درمیان اہمیت کا حامل ہے
امت شاہ نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو بھی نشانہ بنایا۔ امت شاہ نے کہا کہ ادھو جی ہم نے تین طلاق کو ہٹا دیا… کیا آپ اس سے متفق ہیں یا نہیں؟ کیا آپ رام مندر بننے سے متفق ہیں یا نہیں؟ آپ واضح کریں کہ آپ کامن سول کوڈ چاہتے ہیں یا نہیں؟
آپ بتائیں مسلم ریزرویشن ہونا چاہیے یا نہیں؟ کرناٹک میں آپ کے اتحادی ویر ساورکر کو تاریخ کی کتابوں سے ہٹانا چاہتے ہیں، کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟ ادھو جی، آپ دو کشتیوں پر قدم نہیں رکھ سکتے۔ ان تمام نکات پر اپنی پوزیشن واضح کریں، آپ کا راز خود ہی کھل جائے گا۔
2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ایک سال باقی ہے۔ آپ کیا چاہتے ہیں، ناندیڑ کے لوگ کیا چاہتے ہیں؟ کیا آپ دوبارہ مودی کی حکومت چاہتے ہیں؟ کیا مہاراشٹر میں بی جے پی کو 45 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی؟ کیا آپ نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنائیں گے؟
امت شاہ نے کہاکہ آپ کی حمایت اور پی ایم مودی کی قیادت میں اعتماد تھا جس نے بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل کرنے اور کامیابی کے ساتھ نو سال مکمل کرنے میں مدد کی۔ 2024 میں آپ راہول گاندھی چاہتے ہیں یا نریندر مودی؟ ناندیڑ کے لوگ اس کا جواب دیں گے،‘‘
امت شاہ نے راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف مودی جی دنیا میں ملک کو عزت دے رہے ہیں۔ دوسری طرف کانگریس کے شہزادے راہول بابا ملک کی توہین کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ وہ یہاں نہیں بولتا، بیرون ملک جا کر بولتا ہے۔
وہ جانتا ہے کہ ملک میں بہت کم بچے ہیں جو اس کی بات سنتے ہیں۔ راہول بابا کہا کرتے تھے کہ مودی کو ٹیکہ نہیں لینا چاہیے۔ جب سب لوگ ٹیکے لگوانے لگے تو رات کے اندھیرے میں جا کر ویکسین کروائی۔
نریندر مودی جی نے ملک کی ثقافت اور تاریخ کا احترام کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔
آج وہ دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں مودی جی کے نعرے لگتے ہیں دنیا کا کوئی سربراہ انہیں باس کہتا ہے اور کوئی پاؤں چھوتا ہے۔ انہوں نے پوری دنیا میں ہندوستان کا پرچم لہرایا ہے۔ یہ اعزاز مودی جی کا نہیں ہمارے لوگوں کا ہے۔