اے آئی سی سی ڈی اے سی کے ممبر سکریٹری ایس ایچ طارق انور ودیگر کے احکامات پر اے ایم خان کی معطلی منسوخ 

تازہ خبر
اے آئی سی سی ڈی اے سی کے ممبر سکریٹری ایس ایچ طارق انور ودیگر کے احکامات پر اے ایم خان کی معطلی منسوخ 
نظام آباد: ۔16 ؍فروری 
(زین نیوز)
 سابق سکریٹری ٹی پی سی سی، اے ایم خان نے آج ایک بیان میں ڈسپلنری ایکشن کمیٹی – ٹی پی سی سی، ڈاکٹر جی چنا ریڈی، ڈی اے سی کے چیئرمین اور ممبران کا معطلی کو منسوخ کرنے پر اظہار تشکر کیا جو اے یم خان پر 27/9 کو ڈی سی سی صدر کے ذریعہ عائد کی گئی تھی۔
 مسٹر اے ایم خان نے میڈیا کو جاری کردہ ایک نوٹ میں اے آئی سی سی ڈی اے سی کے ممبر سکریٹری ایس ایچ طارق انور، ایس ایچ وی ہنومنت راؤ سابق ایم پی، شی مادھو گوڈ، چیرمین کمپین کمیٹی، مہیش کمار گوڈ، ورکنگ صدر ٹی پی سی سی کے تمام سینئر لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔
 طاہر بن حمدان اور دیگر کا جنہوں نے معطلی کو منسوخ کرنے کے لئے ڈسپلنری ایکشن کمیٹی سے نمائندگی تھی، اے یم خان نے کہا، وہ کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے،اور بطور وفادار کانگریسی سپاہی سینئر قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بشمول والد مرحوم جناب کے یم خان مرحوم سابقہ رکن راجیہ سبھا کے نیک نامی کو قائم رکھیں گے