SI Dead

جگتیال ضلع میں سڑک حادثہ۔سب نسپکٹرسمیت موٹر سائیکل سوار ہلاک 

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
جگتیال ضلع میں سڑک حادثہ۔سب نسپکٹرسمیت موٹر سائیکل سوار ہلاک 
جگتیال :۔4؍فرروری
(زین نیوز)
جگتیال ضلع کےگلہ پلّی منڈل کے چلوواکوڈورو علاقہ میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں جگتیال ضلع پولیس ڈی سی آر بی میں خدمات انجام دینے والی سب نسپکٹر شویتا سمیت موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔موٹر سائیکل، جس کا نمبر ٹی اے ایس 21 جی 41 72 تھا، پر سوار شخص بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق جگتیال ضلع ڈی سی آر بی میں بطور ایس آئی خدمات انجام دینے والی کوکّلا شویتا، ضلع جگتیال کے دھرمارم منڈل کے ارونا کونڈا سے  جگتیال آ رہی جگتیال آرہی تھیں کہ چلوواکوڈور کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں ایک درخت سے جا ٹکرائی۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ایس آئی شویتا اور موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے عینی شاہدین نے اس واقعہ  کی تصدیق کی۔ تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کے بعد سڑک سے نیچے جا گری۔تاحال حادثہ کی مکمل وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
اس واقعہ پر ضلع ایس پی اشوک کمار اور ڈی ایس پی رگھو چندر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور نعشوں کو جگتیال کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس آئی شویتا اس سے قبل کورٹلہ، ویلگٹور، کتھلاپور اور پیگڈپلی میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکی تھیں۔
روڈ حادثے میں ہلاک ہونے والی ایس آئی شویتا کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے ضلع ایس پی اشوک کمار جگتیال کے سرکاری دوخانےہسپتال پہنچے اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔