کانسٹیبل نے چلتی ٹرین میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسمیت 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب جے پور۔-ممبئی ایکسپریس میں واقعہ
ممبئی:۔31؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
جے پور۔ممبئی ایکسپریس (12956) میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کانسٹیبل نے اپنی خودکار رائفل سے تین مسافروں کو مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس میں آر پی ایف کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 3 مسافر مارے گئے۔ جے پور سے ممبئی جانے والی ٹرین کے B-5 کوچ میں فائرنگ کی گئی۔
ملزم کانسٹیبل چیتن کمار چودھری نے سب سے پہلے ایسکارٹ ڈیوٹی انچارج ٹیکا رام مینا پر گولی چلائی۔ اس کے بعد وہ دوسرے ڈبے میں گیا اور تین مسافروں کو گولی مار دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ڈیوٹی پر موجود دو آر پی ایف عہدیداروں میں زبردست لڑائی ہوئی، اور جوان نے مبینہ طور پر اپنی بندوق لے لی اور اے ایس آئی پر فائرنگ شروع کرد ی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی اور خاتون سمیت تین دیگر مسافرفوت ہوگئے ۔ ریلوے پروٹیکشن فورس نے بتایا کہ ڈی سی پی نارتھ جی آر پی کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/India_To_Today/status/1685864804538630144
یہ واقعہ صبح 5.23 بجے مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ملزم جوان دہیسر اسٹیشن کے قریب ٹرین سے اتر کر بھاگ گیا۔ حالانکہ وہ میرا روڈ کے قریب سے پکڑا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانسٹیبل ذہنی تناؤ کا شکارہے
اسی دوران ریلوے کی جانب سے یہ بیان سامنے آرہا ہے کہ ملزم کانسٹیبل کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ بہت پریشان تھا۔ ایسے میں سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ اگر ملزم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی تو اسے ڈیوٹی پر کیوں رکھا گیا؟
ویسٹرن ریلوے نے بتایا کہ ملزم جوان کو اس کے ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس جوان کو پوچھ گچھ کے لیے بوریولی تھانے لے گئی ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزم نے ایسا کیوں کیا۔
ڈی آر ایم ویسٹرن ریلوے نیرج ورما نے کہا کہ ممبئی۔جے پور سپر فاسٹ ایکسپریس میں آج ایک افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق اس نے اپنے سرکاری ہتھیار سے فائرنگ کی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے
فائرنگ کی وجہ ابھی واضح نہیں، ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ہم گواہوں سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔ ہم تمام زاویوں سے تفتیش کرنے کی کوشش کر رہے ہی
واقعہ کے حوالے سے ویسٹرن ریلوے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پالگھر اسٹیشن کو عبور کرنے کے بعد آر پی ایف کے ایک کانسٹیبل نے چلتی جے پور ایکسپریس ٹرین کے اندر فائرنگ شروع کردی ۔ اس نے ایک آر پی ایف اے ایس آئی اور تین دیگر مسافروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
ریلوے نے متوفی اے ایس آئی تکارام مینا کے لواحقین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ ویسٹرن ریلوے نے کہا کہ ریلوے سرکشا کلیان ندھی سے 15 لاکھ روپے، آخری رسومات کے اخراجات کے لیے 20,000 روپے، ڈیتھ کم ریٹائرمنٹ گریجویٹی کے طور پر 15 لاکھ روپے اور جنرل انشورنس اسکیم کے طور پر 65,000 روپے دیے جائیں گے۔
