Sai Baba Idols

وارانسی کے کئی مندروں سے سناتن رکھشک دل نےسائی بابا کی مورتیاں ہٹادیں

تازہ خبر قومی
وارانسی کے 14 مندروں سے سناتن رکھشک دل نےسائی بابا کی مورتیاں ہٹادیں
وارانسی:۔ یکم ؍اکتوبر
(زین نیوز ڈیسک)
وارانسی میں سناتن رکھشک دل نے منگل یکم اکتوبر کو 14 مندروں سے سائی بابا کی مورتیوں کو ہٹا دیا۔ پارٹی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ سناتن مندر میں سناتن دیوتا ہونے چاہئیں۔ سماج وادی پارٹی نے کہاکہ یہ لوگ کاشی کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔
ان مورتیوں کو گنگا میں ڈبو دیا گیا تھا یا سائی بابا کے مندروں میں لے جایا جا رہا ہے۔ سناتن رکھشک دل نے ابھی مزید 100 مندروں کی فہرست بنائی ہے۔
تین دن قبل سائی بابا کی مورتی کو شہر کے سب سے ممتاز بڈا گنیش مندر سے ہٹا کر گنگا میں غرق کیا گیا تھا۔ پرشوتم مندر سے مورتی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی مندروں میں مورتیوں کو سفید کپڑے میں لپیٹ کر رکھا گیا ہے۔یہ مہم شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی نے شروع کی تھی۔ اب سناتن رکھشک دل مہم چلا رہی ہے۔
میڈیا نے مقام عوام سے جب بات کی تو انہوں نے کہا،کہ ‘آج ہم نے دیکھا کہ سائی بابا کی مورتی کو یہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اگر سناتن مندر میں مورتی پر کوئی اعتراض تھا تو اسے نہیں لگایا جانا چاہیے تھا، اگر نصب ہوتا تو احترام کے ساتھ ہٹا دیا جاتا۔
ان کے ٹکڑے اس طرح سڑکوں پر پھینکنا مناسب نہیں۔ تاہم ان ٹکڑوں کا تعلق مجسمے کے نہیں بلکہ تخت سے ہے۔ ایک اور بزرگ نے کہاکہ اس طرح مورتیوں کو نصب کر کے ہٹانا غلط ہے۔
اتوار کو سناتن رکشک دل کے ممبران کی بڑی تعداد لوہٹیہ میں واقع بڈا گنیش مندر پہنچی۔ یہ ایک تاریخی مندر ہے یہاں ہر روز ہزاروں عقیدت مندوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ مندر کے احاطے میں 5 فٹ کی سائی مورتی بھی نصب کی گئی تھی۔ سناتن رکھشک دل کے ارکان یہاں سے چلے گئے، سائی کی مورتی کو کپڑے میں لپیٹ کر گنگا میں ڈبو دیا۔
گریجویٹ ایم ایل سی اور ایس پی لیڈر آشوتوش سنہا نے کہا کہ بنارس عقیدے کا مرکز ہے۔ آج کل نت نئی باتیں سننے کو مل رہی ہیں۔ اس سے پہلے پوجا مسلسل ہوتی رہی تھی۔ میں کسی مذہب یا خدا پر تبصرہ نہیں کر رہا ہوں۔
سمجھ نہیں آرہا کہ اس کی ضرورت کیوں پڑی۔ آج بنارس کا بنیادی مسئلہ سیوریج اور پانی کا ہے۔ گنگا کی آلودگی پر کوئی بحث نہیں ہے۔ ترقی کے نام پر یہاں 50 سے زائد مندروں کو گرایا گیا۔
 اس پر بات نہیں ہوئی۔ کب تک ایسے مندر، مسجد، بھگوان اور سائی بابا کی باتیں ہوتی رہیں گی۔ تعلیم، بنارس کی ترقی اور روزگار پر بات ہونی چاہیے۔