بنڈی سنجے کی لنچ موشن پٹیشن پر سماعت پیر تک ملتوی
ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع ہوں۔ہائی کورٹ
حیدرآباد:۔6؍اپریل
(زین نیوز)
بی جے پی کےریاستی صدر اور کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بندی سنجے کمار کے عدالتی ریمانڈ کو چیلنج کرنے والی ریمانڈ کو منسوخ کرنے کے لیے بی جے پی کی جانب سے جمعرات کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں دائر لنچ موشن کی درخواست پر سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس اجل بھویان کی سربراہی والی بنچ نے بنڈی سنجے کے وکیل کی طرف سے دائر لنچ موشن پٹیشن کی سماعت کی اور پولیس کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے بنڈی سنجے سے یہ بھی کہا کہ وہ ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔
درخواست کی سماعت کے دوران بنڈی سنجے کی جانب سے دلائل دینے والے ایڈوکیٹ رام چندر راؤ نے کہا کہ بنڈی سنجے کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وکیل نے عرض کیا کہ پولیس نے انہیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 41A کے تحت نوٹس جاری کیے بغیر گرفتار کر لیا۔
ہائی کورٹ کی ایک اور بنچ نے بی جے پی لیڈر کی طرف سے دائر کی گئی ہیبیس کارپس کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی
بنڈی سنجے کے وکیل نے بینچ کے علم میں لایا کہ بغیر کوئی نوٹس دیئے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اصولا ًبنڈی سنجے نے پوچھا کہ سنجے پر کیا الزامات ہیں؟
انہوں نے کہا کہ لنچ موشن پٹیشن پر سماعت پیر تک ملتوی ہے۔ جواب دہندگان کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ لیکن بنڈی سنجے کی جانب سے جج کو توجہ دلائی کہ ہائی کورٹ کو مسلسل تین دن تعطیلات ہیں۔ جج نے کہا کہ ضمانت کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔
تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو پولیس نے دسویں کے پیپر لیک کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ہنمکنڈہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ریمانڈ رپورٹ میں پیپر لیک کرنے کی سازش کے الزامات درج کیے گئے ہیں۔
۔ورنگل سی پی نے الزام لگایا کہ دسویں کے پرچے لیک ہونے کے پیچھے سنجے ماسٹر مائنڈ تھا۔ دسویں پیپر لیک کیس کی ریمانڈ رپورٹ میں بندی سنجے کو اے ون کے طور پر شامل کیا گیا تھا
گرفتاری کے بعد سنجے کو یادادری بھواناگیری ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور پھر شام کو ورنگل لایا گیا۔ چونکہ بدھ کو عدالتوں میں چھٹی کا دن تھا،
اس لیے اسے بدھ کی شام ہنمکنڈہ میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پر پیش کیا گیا۔ دونوں فریقین کو سننے کے بعد مجسٹریٹ نے انہیں 19 اپریل تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔
ورنگل کے پولیس کمشنر اے وی رنگناتھ نے بدھ کو میڈیا والوں کو بتایا کہ سنجے نے اپنا موبائل فون پولیس کو دینے سے انکار کر دیا اور بہت سا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا۔ ’’اگر وہ بے قصور ہے تو فون کیوں چھپا رہا ہے؟‘
