نمائندہ روزنامہ سہاراجگتیال حافظ عبدالحمید عابدکا انتقال 

تازہ خبر تلنگانہ
جگتیال:۔22؍دسمبر
(زین نیوز)
یہ خبر انتہائی افسوس کی ساتھ پڑھی جائے گی کہ سینئر صحافی اور  روزنامہ سہارا جگتیال کے  نمائندہ  و جنرل سکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال حافظ عبدالحمید عابد ولد شیخ رسول پوسٹل ڈپارٹمنٹ کا بعمر49سال آج صبح انتقا ل ہوگیا ۔
 وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ نمازجنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد‘ قلعہ گڈہ ‘ جگتیال میں ادا کی جائے گی تدفین مسجد مقبر ہ سے متصل قدیم قبرستان میں عمل آئے گی۔
مرحوم کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی بلالحاظ مذہب و ملت عوام‘ مذہبی‘ سماجی‘ ادبی‘ سیاسی جماعتوںسے وابستہ افراد ‘ اردو تلگو  ‘ الکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے رہائش گاہ پر پہنچ کر میت کا دیدار کیا اور افراد خاندان کو پرسہ دیا۔
حافظ عابد کے انتقال سے صحافتی برداری میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ‘ الکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی اور جگتیال پریس نے اپنے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔
حافظ عابد نے اپنی صحافتی کیرئیر کا آغاز روزنامہ ہمارا عوام حیدرآباد سے کیا تھا و ہ کئی ایک ‘ مذہبی‘ ادبی‘ سماجی‘ اور صحافتی تنظموں سے وابستہ بھی رہے انہوں نے بحیثیت نائب صدر پریس کلب جگتیال‘تلنگانہ  بھی خدمات انجام دی ہیں
مزید تفصیلات کے لئے مرحوم کے بھائی محمدعبدالجنید ٹی آرایس قائد سے موبائل نمبر9550059888پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے