shahnawaz-qasim

چیف منسٹر تلنگانہ کے سکریٹری کے طور پر آئی پی ایس آفیسر شاہنواز قاسم کا تقرر

تازہ خبر تلنگانہ
چیف منسٹر تلنگانہ کے سکریٹری کے طور پر آئی پی ایس آفیسر شاہنواز قاسم کا تقرر
حیدرآباد: ۔12؍ڈسمبر
(زین نیوز)
آئی پی ایس افسر شاہنواز قاسم کو چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ حیدرآباد رینج کے آئی جی شاہنواز قاسم کا منگل کو تبادلہ کر دیا گیا۔ بعد میں سی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ شاہنواز قاسم  کو سی ایم ریونت ریڈی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے انہوں نے ملٹی زون کے آئی جی پی کے طور پر خدمات انجام دیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے حیدرآباد کے نئے پولیس کمشنر کی تقرری اور دیگر آئی پی ایس افسران کے تبادلے کا بھی اعلان کیا ہے۔
کوتہ کوٹا سرینواس ریڈی، 1994 بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر جو پہلے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، آرگنائزیشنز اور لیگل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں کا تبادلہ کرکے سٹی پولیس کمشنر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔
سابق سٹی پولیس کمشنر سندیپ شانڈیلیا کو تلنگانہ اسٹیٹ اینٹی نارکوٹکس بیورو کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ان تبدیلیوں کے علاوہ، جی سدھیر بابو، جو ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، ٹریفک، حیدرآباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ کرکے انہیں رچہ کونڈہ پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سائبرآباد کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ایڈمن) اویناش موہنتھی کو سائبرآباد پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہےان تبادلوں کی وجہ سے آئی پی ایس افسران دیویندر سنگھ چوہان اور ایم اسٹیفن رویندر کو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے منگل کو ایک بار پھرٹی ایس پی ایس سی TSPSC کا جائزہ لیا۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت مقابلہ جاتی امتحانات کی تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے
۔ دوسری طرف ٹی ایس پی ایس سی کے چیرمین بی جناردھن ریڈی کے استعفیٰ کو لے کر تناؤ جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے کل اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کیا تھا۔