نرمل میں سنسنی خیز واقعہ، زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل سے خاتون نے چھلانگ لگادی
پولیس نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا
نرمل، 18 نومبر
(زین نیوز رپورٹر)
ضلع نرمل کے مستقر میں شیواجی چوک پر آنند شاپنگ مال کے قریب ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں سارنگاپور منڈل کے لکشمی پور گاؤں سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون پروالیکا (سنیتا) نے زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت سےسب کو دیکھتے ہوئے اوپر سے نیچے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق پروالیکا کے شوہر کا نام روی ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔ خاندانی تنازعات کے باعث وہ بدھ کے روز اپنے شوہر کے ساتھ کونسلنگ کے لیے سخی کیندر پہنچی تھی۔ اسی دوران وہ شیواجی چوک کے قریب واقع زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزل پر پہنچ گئی اور وہاں سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
موقع پر موجود مقامی افراد اور پولیس نے اسے نیچے اترنے کے لیے کافی سمجھانے اور روکنے کی کوشش کی، اس نے دھمکی دی کہ اگر کوئی اس کے قریب آیا تو وہ چھلانگ لگا دے گی۔ آخر کار، اس نے وہی کیا جو اس نے کہا تھا۔ جب کچھ نوجوان اسے بچانے کے لیے عمارت کے اوپر پہنچے تو وہ سب کے سامنے عمارت سے نیچے کود گئی۔سنگیتا کو بچانے کے لیے پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ جائے وقوعہ پر پہنچ جانے کے باوجود کوئی ریسکیو اقدامات نہیں کیے گئے جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگوں اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں
షాకింగ్ వీడియో
నిర్మల్ జిల్లా కేంద్రంలో ఐదంతస్తుల భవనంపై నుంచి దూకిన సంగీత అనే మహిళ
సారంగాపూర్ మండలం లక్ష్మీపూర్ గ్రామానికి చెందిన సంగీతకు భర్త రవి, ఇద్దరు పిల్లలు
కుటుంబ కలహాలతో ఆత్మహత్యాయత్నానికి పాల్పడిన సంగీత
మొదట ఘటనా స్థలానికి చేరుకుని కిందికి దిగాలని హెచ్చరికలు చేసిన పోలీసులు
పోలీసులను ఏమార్చి ఒక్కసారిగా దూకిన సంగీత
హుటాహుటిన అంబులెన్స్లో జిల్లా ఆసుపత్రికి తరలింపు
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) November 18, 2026
واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے ایمبولینس کے ذریعہ شدید زخمی خاتون کو نرمل ضلع مرکزی ہسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر تشخیص کیا کہ اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ اسے بہتر علاج کے لیے نظام آباد لے جایا گیا.بتایاجاتا ہے کہ اس کی حالت فی الحال نازک ہے ڈاکٹروں کے مطابق اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں۔ ابتدائی اطلاعات میں خاندانی تنازعات کو اس انتہائی قدم کی وجہ بتایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفصیلات اور دیگر وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

