وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کے بعد وائی ایس وجیماں نے بھی لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارا
حیدرآباد، 24 اپریل
(زین نیوز ڈیسک)

کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی والدہ وائی ایس وجیماں، نے پیر کے روز یہاں ایک خاتون کانسٹیبل کو تھپڑ مارا، جس کے بمشکل چند گھنٹے بعد ان کی بیٹی اور وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی (وائی ایس آر ٹی پی) لیڈر وائی ایس شرمیلا نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وائی ایس وجیماں،شرمیلا سے ملنے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن گئی تھیں، جنہیں پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔جب پولیس نے وائی ایس وجیماں، کوتھانے میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا توانکا کا پولیس سے جھگڑا ہوا۔
جب کچھ خاتون پولیس نے انھیں زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی توا نھوں نے مزاحمت کی اور ایک کانسٹیبل کو تھپڑ بھی مار دیا۔جس کے بعد پولیس عہدیدارسے واپس گاڑی میں بیٹھا کر انھیں رہائش گاہ بھیجنے میں کامیاب ہوگئے۔
#WATCH | YSRTP Chief YS Sharmila's mother YS Vijayamma shoves police personnel as she visits her daughter at Jubilee Hills Police Station after her detention#Hyderabad pic.twitter.com/jdchj1LnTU
— ANI (@ANI) April 24, 2023
سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرا ریڈی کی بیوہ وائی ایس وجیماں،نے شرمیلا کو گرفتار کرنے میں پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس شرمیلا لوگوں کے لیے آواز اٹھا رہی تھی لیکن پولیس اس کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کی کارروائی کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گی۔
پولیس نے وائی ایس وجیماں، کو مطلع کیا کہ وائی ایس شرمیلا کے خلاف بنجارہ ہلز تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس سے قبل وائی ایس شرمیلا نے مبینہ طور پر ایک پولیس خاتون کو تھپڑ مارا تھا جب پولیس نے انہیں حیدرآباد میں ان کے گھر کے باہر حراست میں لینے کی کوشش کی تھی۔
اس نے مبینہ طور پر ایک پولیس خاتون کو تھپڑ مارا اور جوبلی ہلز میں لوٹس پانڈ میں واقع اس کی رہائش گاہ کے باہر ایک مرد پولیس افسر کو دھکیل دیا۔ پولیس نے انھیں گرفتار کرکے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
There is no place for Faction behaviour in Telangana .@TelanganaDGP kindly take action on this violent behaviour by Andhra Pradesh leader YS Sharmila .
@DrTamilisaiGuv Hello Governor garu pic.twitter.com/tgLNqj4Byf
— Krishank (@Krishank_BRS) April 24, 2023
وائی ایس آر ٹی پی لیڈر کے پولیس عہدیداروں کے ساتھ بحث کرنے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اگرچہ شرمیلا ایک خاتون کانسٹیبل کو تھپڑ مارتی ہوئی ویڈیو میں پوری طرح سے نظر نہیں آ رہی تھی لیکن خاتون پولیس اپنا گال پکڑے ہوئے نظر آتی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے شرمیلا کو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے امتحانی پیپر لیک کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے ملنے کے لیے اس کے گھر سے باہر جانے سے روک دیا
