مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے متاثرہ قبائلی کے پاؤں دھوئے، ویڈیو منظر عام پر
اس واقعے سے دکھی ہوں۔ میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ شیوراج سنگھ چوہان
بھوپال:۔6؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے دشرتھ راوت کو بھوپال کے سی ایم ہاؤس میں مدعو کیا اور ان کے پاؤں دھو کر احترام کا مظاہرہ کیا۔ یہ کارروائی ایک پریشان کن وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ملزم پرویش شکلا کو راوت پر پیشاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے
قبائلی نوجوان اور اس کا خاندان جو براہ راست پیشاب کے شکار تھا۔ جمعرات کو سی ایم شیوراج سے ملنے سی ایم ہاؤس پہنچے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مشتعل قبائلی کا ہاتھ پکڑ کر اندر لے گئے۔ کرسی پر بیٹھایااور پاؤں دھوئے آرتی کی اور تلک لگایا۔
شیوراج نے انہیں شال اوڑھ کر عزت بخشی۔ انہوں نے کہا "اس واقعے سے دکھی ہوں۔ میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ آپ جیسے لوگ میرے لیے خدا کی طرح ہیں۔
#WATCH | Madhya Pradesh Chief Minister Shivraj Singh Chouhan meets Dashmat Rawat and washes his feet at CM House in Bhopal. In a viral video from Sidhi, accused Pravesh Shukla was seen urinating on Rawat.
CM tells him, "…I was pained to see that video. I apologise to you.… pic.twitter.com/5il2c3QATP
— ANI (@ANI) July 6, 2023
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے متاثرہ قبائلی کو سداما کہا۔ بولا اب تم میرے دوست ہو۔ وزیراعلیٰ نے ان سے کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ پوچھاکہ کیا کرتے ہو؟ گھر چلانے کے کیا ذرائع ہیں؟ کن اسکیموں کا فائدہ ہو رہا ہے؟
یہ بھی پوچھا گیا کہ بیٹی کو لکشمی اور بیوی لاڈلی بہنا یوجنا کا فائدہ مل رہا ہے یا نہیں؟ سی ایم نے کہاکہ بیٹیوں کو پڑھاؤ، بیٹیاں آگے بڑھ رہی ہیں۔
اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد شیوراج نے کہا تھا – ملزم کو اس طرح سزا ملنی چاہئے کہ یہ مثال بن جائے۔ کارروائی کے بعد ٹویٹ کیا تھا۔- این ایس اے لگایا گیا، بلڈوزر بھی استعمال کیا گیا۔
ضرورت پڑی تو مجرموں کو زمین میں گاڑ دیا جائے گا۔ملزم پرویش شکلا کو منگل کی دیر رات گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر این ایس اے لگا دیا گیا ہے۔ اس وقت وہ جیل میں ہے۔
