Elderly-muslim-man-in-karnataka-beaten copy

کرناٹک میں بزرگ شخص پر تشدد کا الزام سافٹ ویئر انجینئر سمیت 2 گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر
کرناٹک میں بزرگ شخص پر تشدد کا الزام 
سافٹ ویئر انجینئر سمیت 2 گرفتار
بنگلورو:۔6؍ڈسمبر
(زین نیوزڈیسک)
کرناٹک پولیس نے ایک سافٹ ویئر انجینئر اور اس کے دوست کو 65 سالہ جزوی طور پر نابینا مسلمان شخص پر حملہ کرنے اور اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
کوپل ضلع کے ایس پی یشودھا ونتی گوڈی نے کہا کہ ملزم 25 نومبر کو کوپل ضلع کے گنگاوتی میں اس واقعہ کے بعد سے فرار ہو گئے تھےگنگاوتی ٹاؤن پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 394 (ڈکیتی) اور 307 (قتل کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
دو ملزمین ساگر شیٹی کالکی جو انجینئر ہے اور نارسپا دناکیارنے 65 سالہ حسین صاب پر اس وقت حملہ کیا جب بزرگ شہری گھر واپس جانے کے لیے آٹورکشا کے لیے کھڑا تھا۔ گرفتار شدگان میں ساگر شیٹی کالکی ، 24، ایک سافٹ ویئر انجینئر اور 25 سالہ نارسپا دونوں گنگاوتی کے رہنے والے ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نشے میں تھے۔ انہوں نے حسین صاب کو گھر واپسی کی پیشکش کی جس پرضعیف شخص نے رضامندی ظاہر کی۔
بعد ازاں دونوں نے حسین صاب کو مارنا شروع کردیا۔ انہوں نے شیشے کے ٹکڑے سے اس کی داڑھی کاٹنے کی کوشش کی۔ جب وہ ایسا نہ کر سکے تو انہوں نے اسے جلا دیا اور اسے جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کر دیا۔ اور نہ ماننے پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکی
حسین صاب اپنی بیٹی کے ساتھ گنگاوتی میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے ہیں۔ اپنی کمزور بینائی کی وجہ سے وہ کوپل اور وجئے نگر جیسی جگہوں پر بھیک مانگتے ہیں
تاہم کوپل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یشودھا وی نے کہا کہ ان الزامات پر کوئی ثبوت نہیں ملا کہ متاثرہ کو جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا تھا۔
ہم نے واقعے کی تحقیقات کی ہیں۔ ہمیں متاثرہ کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کے الزام سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔