وزارت کھیل نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کی نومنتخب باڈی کو برخاست کر دیا
ساکشی ملک،بجرنگ پونیا کا اپنے اقدام پر نظر ثانی کا فیصلہ
نئی دہلی: ۔24؍ڈسمبر
(زین نیوز)
مرکز نے نو منتخب ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کی نئی باڈی جو گزشتہ 11 ماہ سے تنازعات میں گھری ہوئی ہے کو وزارت کھیل نے اتوار 24 دسمبر کو برخاست کر دیا ہے۔ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات 3 دن پہلے 21 دسمبر کو ہوئے تھے
گزشتہ ہفتہ بی جے پی کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی ساتھی سنجے سنگھ کو بھارت میں ریسلنگ کو کنٹرول کرنے والی باڈی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔
جس میں بی جے پی کے ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی سنجے سنگھ نئے صدر بنے تھے۔ برج بھوشن شرن سنگھ کے وفادار کے انتخاب کے بعد اولمپک میڈل جیتنے والی ساکشی ملک نے گزشتہ ہفتہ ایک جذباتی پریس کانفرنس میں اپنے جوتے میز پر رکھ کر کشتی چھوڑنے کا اعلان کیا
نئے صدر کی جیت کے بعد ڈبلیو ایف آئی نے جونیئر نیشنل چمپئن شپ ٹورنامنٹ 28 دسمبر سے اتر پردیش کے گونڈا میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گونڈہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کا پارلیمانی حلقہ ہے۔ پہلوانوں نے برج بھوشن پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ نئی ڈبلیو ایف آئی ٹیم کے خلاف وزارت کھیل کی کارروائی کے پیچھے یہی وجہ سمجھا جاتا ہے۔
ساکشی ملک کی والدہ کرشنا ملک نے وزارت کھیل کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری بیٹی ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔
اس کے علاوہ پہلوان بجرنگ پونیا جنہوں نے پدم شری کو وزیر اعظم ہاؤس کے باہر فٹ پاتھ پر رکھا تھا نے بھی کہا ہے کہ وہ یہ اعزاز واپس لے لیں گے۔
اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک نے برج بھوشن کے قریبی دوست کی جیت کے خلاف احتجاجاً ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ پہلوان بجرنگ پونیا نے بھی پدم شری واپس کر دیا تھا۔ گونگے پہلوان نے پدم شری واپس کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
سنجے سنگھ WFI کی پچھلی باڈی میں جوائنٹ سکریٹری تھے جب برج بھوشن صدر تھے۔ سنجے سنگھ انتخابات میں کامن ویلتھ چیمپئن انیتا سنگھ شیوران کو شکست دے کر نئے صدر بنے۔ سنجے کی جیت کے بعد برج بھوشن کے بیٹے نے کہا تھا کہ ہمارا دبدبہ پہلے بھی تھا اور رہے گا۔
سنجے سنگھ نے کہاکہ میں اس فیصلے سے حیران ہوں، میں اس بارے میں وزارت کھیل سے پوچھوں گا۔سنجےسنگھ نے وزارت کھیل کی کارروائی پر حیرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت کھیل نے جو بھی فیصلہ کیا ہے۔ میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ لیکن میں اس فیصلے سے حیران ہوں۔ میں اس بارے میں وزارت کھیل سے پوچھوں گا۔
سنجے سنگھ نے کہاکہ میں نے کہیں بھی پہلوانوں کی توہین نہیں کی ہے۔ میں نے گونڈا ضلع کے نندنی نگر اسپورٹس اسٹیڈیم میں 3 روزہ قومی ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا تھا، تاکہ انڈر 15 اور انڈر 20 بچوں کا سال ضائع نہ ہو اور وہ ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے سکیں۔
اسی وقت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے زیڈاین کو بتایا کہ اس معاملے پر ابھی ان کے پاس کوئی بیان نہیں ہے۔ مجھے وزارت کھیل کی جانب سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
جیسے ہی میں وزارت کھیل سے بات کرتا ہوں۔ آپ لوگوں کو معلومات دی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برج بھوشن بی جے پی صدر نڈا کے گھر پہنچ گئے ہیں۔