Road Sefty Awrence

 روڈ سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیے جائیں

تازہ خبر تلنگانہ
 روڈ سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیے جائیں
روڈ حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات۔ریاستی بی سی اور محکمہ ٹرانسپورٹ وزیرِ پونم پربھاکر
حیدرآباد۔4؍جنوری
(عمران زین)
ریاست میں روڈ حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور عوام کو روڈ سیفٹی کے اصولوں سے آگاہ کیا جائے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ، پونم پربھاکر نے کہا کہ روڈ سیفٹی ہفتہ کامیابی سے منانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔
ہفتہ کے روز وزیرِ موصوف نے محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگز کے اسپیشل چیف سیکریٹری وکاس راج کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ضلع کلکٹرز اور ایس پیز سے ملاقات کی اور روڈ سیفٹی مہم پر غور کیا۔
وزیر نے کہا کہ ماضی میں مرکزی حکومت روڈ سیفٹی ہفتہ مناتی تھی، لیکن اب یہ ایک ماہ تک جاری رہنے والا پروگرام ہوگا۔ اس مہم کو عوام تک مؤثر طریقے سے پہنچانے کے لیے مختلف محکموں کو شامل کیا جائے۔
 انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں میں روڈ سیفٹی کے اصولوں پر تقریبات منعقد کی جائیں اور بچوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اسکولوں میں خصوصی پروگرام کیے جائیں۔اسکولوں میں روڈ سیفٹی کے اصولوں پر آگاہی فراہم کی جائے اور سکونتی اسکولوں میں طلباء کے لیے معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
سخت اقدامات ریاستی وزیر نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے جائیں اور خلاف ورزی کو روکنے کے لیے جدید سافٹ ویئر بنایا جائے۔
 عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی مہم چلائی جائے۔حادثات کے حساس علاقوں میں فوری اقدامات کیے جائیں۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
تمام اضلاع میں روڈ سیفٹی کونسل کے اجلاس منعقد کیے جائیں۔بچوں کو کم عمری سے ٹریفک اصولوں کی تربیت دی جائے۔عوام میں ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت اجاگر کی جائے اور ضرورت مندوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے جائیں۔
محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگز کے اسپیشل چیف سیکریٹری وکاس راج نے کہا کہ حادثات کی اکثریت ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے ہوتی ہے، اس لیے ہر فرد کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جائے۔
ہر ضلع میں ایمبولینس اور دیگر سہولیات کو مربوط کیا جائے تاکہ حادثات کے بعد فوری مدد فراہم کی جا سکے۔اس اجلاس میں ضلع کلکٹر بی۔ ستیہ پرساد، ایس پی اشوک کمار، ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا، ٹرانسپورٹ آفیسرز، اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے