باپ نے بچے کو ہوا میں اچھالا۔۔اسٹنٹ دیکھ کر لوگ حیرت میں پڑ گئے

تازہ خبر وائرل خبریں
نئی دہلی:۔26؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
سوشل میڈیا پر ویڈیو ز‘ ریلز بنانا ایک جنون کی شکل اختیار کرگیا ہے لوگ مقبولیت حاصل کرنے کے لئے طرح طرح کی ویڈیوز بنارہے ہیں ‘ جن کچھ لوگوں کو کامیابی حاصل ہورہی ہے تو کچھ لوگوں کو ناکامی کے ساتھ ذلت بھی اٹھانی پڑ رہی ہے ‘ گزشتہ دودنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیز ی سے وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے کے بعد صارفین اپنی برہمی کا اظہار کررہے ہیں
مائیں تو ہر وقت بچوں کی حفاظت کا خیال رکھتی ہیں لیکن بعض باپ بچوں کو مضبوط بنانے کے جوش میں تھوڑی بہت بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک باپ کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر @گلزار صاحب نامی ٹویٹر اکاونٹ سے شیئر کی گئی ہے۔ جس نے بچے کو ہاتھ میں لے کر ایسا کرتب کیا کہ دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔
 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد مکمل اعتماد میں ہیں لیکن دیکھنے والوں کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو کو 3.6 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔ تاہم ویڈیو دیکھنے کے بعد مزید لوگ والد کو ڈانٹ رہے ہیں اور انہیں دوبارہ ایسا نہ کرنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ معصوم بہت چھوٹا ہے جسے ایک شخص اپنی ہتھیلی پر کھڑا کر کے پہلے اوپر نیچے ڈانس کرتا ہے، پھر ہوا میں اچھال دیتاہے دیکھ کر لوگوں کی سانسیں اٹک گئیں۔
 یوں تو والد بچے کے ساتھ یہ کرتب دکھا کر بہت خوش نظر آتے ہیں لیکن بحیثیت انسان اور بطور والدین لوگ ان کے اس فعل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک تھا، اسی لیے باپ ہنس رہے ہیں،
لیکن اگر ذرا سی بھی غلطی ہو جاتی تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا، اور وہ یہ بھی مشورہ دے رہے ہیں کہ یہ ویڈیو دیکھ کر دوسرے باپ بھی اپنے بچوں کے ساتھ ایسا سلوک نہ کریں۔ عمل نہ کرو