پولیس عہدیداران دیانت داری، فرض شناسی اور جذبہ خدمت کے ساتھ کام کریں
سید تقی الدین اے آر ایس آئی کوضلع ایس پی اشوک کمار کی مبارکباد
جگتیال:۔17؍فروری
(زین نیوز)
پولیس عہدیدارا ن محکمہ کی عزت میں اضافہ کرنے والا کردار نبھائیں اور اپنی ذمہ داری کے تئیں دیانت داری، فرض شناسی اور جذبہ خدمت کے ساتھ کام کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی عزت میں اضافہ کریں۔
یہہ بات ضلع ایس پی جگتیال اشوک کمار نے کہی ۔ضلع آرمڈ ریزرو وِنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سید تقی الدین نے آج ضلع پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایس پی اشوک کمار آئی پی ایس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی جگتیال اشوک کمار نے انہیں اے آر ایس آئی کا ترقیاتی نشان (اسٹار) لگا کر نیک تمنائیں پیش کیں۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں، اور امید ظاہر کی کہ سید تقی الدین دوگنے جذبے سے عوام کی خدمت کریں گے۔پولیس عہدیداران سے بھی توقع کی کہ وہ دیانت داری، فرض شناسی اور جذبہ خدمت کے ساتھ کام کرتے ہوئے محکمہ پولیس کی عزت میں اضافہ کریںاس تقریب میں ایڈیشنل ایس پی بھیم راؤ اور ریزرو انسپکٹر کرن کمار نے بھی شرکت کی۔