حیدرآباد:۔30؍نومبر
(زین نیوز)
تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع کے مد نور منڈل میں مینور آورش اسکول کے انٹر میڈیٹ کے طلبہ کو اندھا دھند کو ایک تلگو ٹیچر میشوری طلبہ کو اندھا دھند پٹائی کردی۔ڈنڈا لیکر طالبات کو ٹھہر ا کرکے پیٹا۔ ما
مار پیٹ کی وجہ یہ تھی کہ کلاس کی ایک لڑکی نے ٹیچر کی تصویرانسٹاگرامپر پوسٹ کی تھی اور اس کے کیپشن میں ‘بورنگ‘ لکھا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹا گرام پوسٹ کی گئی تصویر کا علم ہوا تو مشتعل ٹیچر نے طالبہ سمیت کئی طالبات کو زدوکوب کیا۔
ساتھی طالبات نے واقعہ کی ویڈیو بنائی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ٹیچر طالبات کو ڈنڈے سے پیٹ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مدانور منڈل میں انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ نے گزشتہ ہفتے کلاس کے دوران اپنے فون میں ٹیچر کی تصویر کلک کی تھی، جسے بعد میں اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیااور اس کے کیپشن میں ‘بورنگ‘ لکھا تھا۔
جب استاد کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے منگل کو طالب علم سے اس بارے میں پوچھا۔ تاہم طالبہ نے اپنی غلطی مان لی اور استاد سے معافی مانگ لی۔لیکن پھر بھی ٹیچر نے سب کو ٹھہرا کرکے مارا پیٹا۔
پوسٹ کرنے والے طالب علم کے والدیننے بھی معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی غلطی کا دوبارہ اعادہ نہیں ہوگا ۔ اس کے باوجو د برہم ٹیچر نے طالبا ت کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو اب وائرل ہورہی ہےپٹائی کے بعد کلاس کی ایک طالبہ نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔
پولیس نے بتایا کہ ٹیچر کے خلاف جووینائل جسٹس ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے بعد کئی طلبہ نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
طلباء نے تلگو ٹیچر کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔ طلباء نے الزام لگایا ہے کہ تلکو ٹیچر میشوری کچھ عرصے سے طلباء کے ساتھ بد تمیزی کر رہے ہیں اور شرمناک الفاظ کا استعمال کررہی ہیں
