جگتیال :۔24؍جنوری
(زین نیوز)
ناسینا پارٹی کے صدر پون کلیان کے دورہ تلنگانہ سے افراتفری پھیل گئی ہے۔ پون کلیان، جنہوں نے کونڈہ گٹو اور دھرما پوری کا اپنا دورہ مکمل کیا تھا، حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے اور ان کے قافلے کے پیچھے کچھ مداح بھی آئے۔
چار نوجوان پون کے قافلے کے ساتھ جاتے ہوئے اور اپنے پسندیدہ لیڈر کو ملاقات کرنے کی کوشش کے دوران سڑک حادثہ کا شکار ہو گئے۔ ان میں ایک نوجوان سر پر شدید چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دو دیگر نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ جگتیال ضلع کے ویلگٹور منڈل کے کشن راوپیٹ میں پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو دھرم پوری ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ حادثہ قافلے میں شامل ایک کار کے بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ یہ منظر قدرے خوفناک تھا نوجوا ن کے سر پر شدد چوٹیں آئیں اور بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔
واضح رہے کہ پون کلیان نے آج جگتیال ضلع کے کنڈہ گٹو مندر پہنچ کر درشن کیے تھے پون کلیان کو دیکھنے کے لیے پرستار اور جناسینا کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ پسندیدہ رہنما پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ پون کلیان کھلی ٹاپ گاڑی سے اپنے مداحوں کا استقبال کرتے ہوئے آگے بڑھے۔ دھرم پوری کا دورہ کرنے کے بعد وہ حیدرآباد واپس آگئے۔