حیدرآباد:۔31؍جنوری
(زین نیوزبیورو)
حکومت تلنگانہ پوسٹ میٹرک اسکالرشپس(پی ایم ایس )اسکیم کے تحت اسکالرشپس پیش کرتی ہے جس سے ریاست میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی )‘ درج فہرست قبائل(ایس ٹی)‘ پسماندہ طبقہ(بی سی)‘معاشی طور پر پسماندہ طبقہ(ای بی سی)‘ اقلیتوں اور جسمانی طور پر معذور طلبا کو فائدہ ہوتا ہے۔
پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کی منظوری اور تقسیم میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کیلئے آن لائن طریقہ کار یعنی ویب سائٹ: http://telanganaepass.cgg.gov.in(E-PASS PORTAL)کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے تحت تازہ اور تجدید وظائف کی منظوری کیلئے ڈیٹا کو فعال کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کیلئے سسٹم کو کالجوں اور طلبہ کی رجسٹریشن کی ضرورت ہے۔
اسکالرشپ کی درخواستوں کی کارروائی اور منظوری کیلئے ڈی ایس ای پاس ویب سائٹ میں 2022-23کیلئے کالجوں اور طلبہ کا رجسٹریشن16.10.2022سے شروع ہوا ہے اور31.01.2023 قطعی تاریخ تھی۔ مختلف پیشہ ورانہ کورسس کے داخلے یعنی یو جی آیوش‘یو جی ڈینٹل‘ پی جی میڈیکل‘پی جی ڈینٹل اورڈائٹ سیٹس ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں۔
اہل طلبہ کو اپنے متعلقہ کورسس میں داخلہ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اپنی درخواستیں رجسٹر کرنا ہوتا ہے۔پیشہ وارانہ کورسس کے کچھ مشترکہ داخلہ ٹسٹ کے کنوینر نے بھی ابھی تک کونسلنگ ڈیٹا کو حتمی شکل نہیں دی ہے جیسا کہ طلبہکے تازہ رجسٹریشن کیلئے ضروری ہے۔
لہذا حکومت نے اس کے ذریعہ تجدید اور تازہ اسکالرشپ کی درخواستوں کے رجسٹریشن کی تاریخ اور ساتھ ہی ساتھ تعلیمی سال2022-23کیلئے ٹی ایس ای پاس میں کالج کے رجسٹریشن کی تاریخ میںیکم؍فروری2023سے یکم؍مارچ2023تک توسیع کی ہے تاکہ طلبہ کو موقع فراہم کیا جاسکے۔
پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کی منظوری کیلئے اپنی درخواستیں رجسٹر کریں۔تمام ریگولیٹری اتھارٹیز اور کالج مینجمنٹس کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تمام کالجس اور طلبہ جو ای-پاس میں رجسٹر ہونا چاہتے ہیں
تعلیمی سال2022-23کی تجدید اور تازہ اسکالر شپ کی منظوری کیلئے01.02.2023سے31.03.2023تک اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے۔تمام فلاحی محکموں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تجدید اور تازہ اسکالر شپ کے رجسٹریشن کے عمل کی وسیع تشہیر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ رجسٹریشن کا عمل یکم ؍مارچ2023تک مکمل ہو جائے۔