تلنگانہ : کریم نگر میں نظام کے دور کے چاندی کے سکے دستیاب

تازہ خبر تلنگانہ
تلنگانہ : کریم نگر میں نظام کے دور کے چاندی کے سکے دستیاب
کریم نگر: ۔25؍مارچ
(زین نیوز)
 تلنگانہ ریاست کے سابق متحدہ ضلع کریم نگر میں تیما پور منڈل کے گلہ پلی موضع میں ایک حیران کن دریافت میں  ضامن روزگار مزدروں کو چاندی کے سکے ملے ہیں، جو کہ 1869 سے 1911 تک میر محبوب علی نواب خان کے دور کے ہیںجو مبینہ طور پر قدیم تھے۔
گاؤں کے مضافات میں مزدوروں کو 27 چاندی کے سکوں سے بھرا  ایک چھوٹا سا مٹی کا برتن ملا۔قدیم سکوں کو بازیافت کرنے کے بعد مزدوروں نے مبینہ طور پر انہیں موقع پر ہی آپس میں بانٹ لیا۔جس کی خبر تحصیلدار کنکایا تک پہنچ گئی  تو انھوں نے دیگر افسران کے ساتھ گاؤں کا دورہ کیا اور تحقیقات کی۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1639509323994009601

پوچھ گچھ پر مزدوروں نے بتایا کہ گوریگی میں کل 27 چاندی کے سکے دریافت ہوئے ہیں۔عہدیداروںنے مزید تفتیش کے لیے مزدوروں سے سکے قبضے میں لے لیا۔
چاندی کے سکے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 1869 سے 1911 تک گردش میں تھے، ایس آئی پرمود ریڈی، ایم پی ڈی او رویندر ریڈی، اور آر آئی انیل نے ان کی جانچ کی۔بعد میں مزدوروں سے کہا گیا کہ وہ سکے حکومت کے حوالے کر دیں۔
اس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں کوسکوں کی جانچ کے لیے بلایا گیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ سکے درحقیقت حیدرآباد ریاست کے سابق حکمران میر محبوب علی نواب خان کے دور کے ہیں۔