ضلع جگتیال میں ایک ہی رات میں 12دکانوں میں سرقہ کی واردات

تازہ خبر تلنگانہ
تقریبا ً 10لاکھ روپئے نقد رقم کا سرقہ
مٹ پلی: ۔22؍دسمبر
(عمران احمد کورٹلوی)
ضلع جگتیال کے مٹ پلی شہر میں ایک ہی رات میں 12دوکانوں میں سرقہ کی واردات پیش آئی ہےقومی شاہرا ہ مٹ پلی نظام آباد  پرانا بس اسٹانڈ کے علاقہ میں سڑک کے دونوں سمیت سارقوں نے یہ دلیرانہ کارروائی انجام دی۔
 تفصیلات کے بموجب مٹ پلی شہر کے مصروف ترین علاقہ سائی کرشنا ٹاکیز‘ سے متصل انیل آئرن  اینڈ ہارڈ ویر‘ وینکٹیشورا ٹریڈرس‘  آرگروس رعتیو سیوا سنگم‘ کنکا مہیشورا کرانم‘ پدامالائیا الکٹرانکس‘ کاویا شری میڈیکل‘ واساوی موبائل پوائنٹ‘ میل باکس  ڈریسیس‘ ناگیندر میڈیکل‘ ورا لکشمی فرٹیلائزرس‘ کے علاوہ دیگر د دوکانوں میں سرقہ کی واردات پیش آتی ہے جسکے سبب 10دوکانداروں کو  تقریبا ً 10لاکھ روپئےنقد رقم سے محروم ہونا پڑا۔
واضح رہے کہ جن علاقہ میں سرقہ کی واردات پیش آئی ہے وہ علاقہ  مٹ پلی شہر کا اہم ترین اور مصروف علاقہ کہلاتا ہے۔یہاں پر سارقوں نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوکانوں کے شٹرس توڑ کراور قفل شکنی کے ذریعہ اس سرقہ کی واردات کو انجام دیا ہے۔
 ان سارقوں کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہےایک رہی رات میں سلسلہ وار 10دوکانوں میں سرقہ کی واردات پیش آنے کے بعد یہاں کے دوکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سرقہ کی وارادات کی اطلاع پر مٹ پلی پولیس دکانات پہنچ کر معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کی۔
ایسالگتا ہے کہ ضلع میں نامعلوم سارقین کا گروہ سرگرم ہے اور یہ مختلف  دکانوں کے شیٹرس توڑ کر اور قفل شکنی کی کرتے ہوئے سرقہ کی دلیرانہ واردات کو انجام دئیے ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 12 دکانوں میں سے پانچ دکانات کے مالکین دکانات کے پچھلے حصہ میں ہی رہائش پذیر ہیں
اس ضمن میں مٹ پلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم سارقوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اس واردت کے بعدمٹ پلی میں سنسنی پھیل گئی