تلنگانہ: ریونت ریڈی کاماریڈی سے کے سی آر کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے تیار
حیدرآباد:۔ 26 اکٹوبر
( زین نیوز)
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر اے ریونت ریڈی ہیںکاماریڈی حلقہ سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
ریونت ریڈی جو کوڑنگل سے انتخاب لڑ رہے ہیں نے دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ چونکہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے سی آر نے کوڑنگل سے انتخاب لڑنے کے ان کے چیلنج کو قبول نہیں کیا ہے
اس لیے وہ ( ریونٹ ریڈی) یا کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل) لیڈر مالو بھٹی وکرمارکا،سرسلہ اور کاماریڈی حلقہ سے ان کے خلاف مقابلہ کریں گے۔ اگرکانگریس ہائی کمانڈ انھیں اسطرح کا حکم دیتی ہے ہم کے سی آر اور کے ٹی آر کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں
तेलंगाना चुनाव में BJP और BRS, कांग्रेस को हराने के लिए सरकारी संस्थाओं का गलत उपयोग कर रही है।
कुछ अफसर कई साल से एक ही जगह पर हैं, BRS को इलेक्शन फंड्स देने के लिए काम कर रहे हैं।
रिटायर्ड अफसरों को रेगुलर पोस्टिंग देकर, विपक्षी पार्टी को परेशान करने के लिए 'प्राइवेट आर्मी'… pic.twitter.com/MRZEddmiA5
— Congress (@INCIndia) October 26, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام نے کبھی مشترکہ ریاست آندھرا پردیش میں ہنگ کو موقع نہیں دیا۔ تلنگانہ میں بھی ہنگ کبھی نہیں آیا۔ انہوں نےاس ایقان کا اظہار کیا کہ کانگریس دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔
کانگریس رہنماؤں نے بی آر ایس رہنماؤں پر انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے مرکزی الیکشن آفیسر سے قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کی تھی۔ ہم نے الیکشن حکام سے فلاحی اسکیم کی رقم کی منتقلی کی شکایت کی ہے۔
ہم نے ان عہدیداروں کا تبادلہ کرنے کو کہا ہے جو پارٹی ورکرز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے اپیل کی ہے کہ ایسے افسران کو تعینات کیا جائے جو غیر جانبداری سے کام کریں۔
وہ ریٹائرڈ افسران کو عہدے دے کر اپوزیشن کو ہراساں کرنے کے لیے اسے نجی فوج کی طرح استعمال کر رہے ہیں۔ ہم نے ریٹائرڈ افسران کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہم نے ریٹائرڈ افسران کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت کی ہے۔ سرکاری تنخواہوں پر پرائیویٹ فوج کا تقرر کیا گیا۔ وہ نئی فوج کے ساتھ کانگریس لیڈروں پر حملہ کر رہے ہیں اور مقدمات درج کر رہے ہیں۔
کچھ آئی اے ایس 7-8 سالوں سے اہم محکموں کو سنبھال رہے ہیں۔ جیش رنجن، اروند کمار اور سومیش کمار کلیدی محکموں کو سنبھال رہے ہیں۔ کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا کہ وہ تاجروں پر بی آر ایس کو الیکشن فنڈ دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
بی آرایس کے کئی میڈیا ادارے کانگریس کے بارے میں غلط خبریں شائع کر رہے ہیں۔جس کے بارے میں ہم نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ریونت ریڈی جنہیں 2018 کے انتخابات میں کوڑنگل سے شکست ہوئی تھی، بعد میں 2019 میں ملکاجگیری سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
15 اکتوبر کو کانگریس کے 55 امیدواروں کی پہلی فہرست میں ریونت ریڈی اور مالو بھٹی وکرمارک کے نام شامل ہیں۔
وکرمارکا مدھیرا حلقہ سے دوبارہ انتخاب کے خواہاں ہیں۔امکان ہے کہ کانگریس جمعرات کو دوسری فہرست کا اعلان کرے گی۔
ریونت ریڈی نے یقین ظاہر کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس واضح اکثریت کے ساتھ برسراقتدار آئے گی۔
انہوں نے معلق اسمبلی کی باتوں کو مسترد کردیا اور نشاندہی کی کہ متحدہ آندھرا پردیش میں کبھی معلق اسمبلی نہیں تھی۔119 رکنی اسمبلی کے انتخابات 30 نومبر کو ہونے والے ہیں۔
چیف منسٹر پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ گجویل سیٹ سے دوبارہ الیکشن لڑیں گےجسے انہوں نے 2018 میں جیتا تھاساتھ ہی ساتھ کاماریڈی سے بھی مقابلہ کریں گے۔
