ایم ایل سی کویتا کے دورہ جگتیال کے موقع پر ریالی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ٹی آر ایس لیڈر فوت

تازہ خبر تلنگانہ
ایم ایل سی کویتا کے دورہ جگتیال کے موقع پر
ریالی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ٹی آر ایس لیڈر فوت
جگتیال:۔یکم؍اپریل
(زین نیوز)
مسز کے کویتا کے دورہ جگتیال اچانک پیش آئے سانحہ کی وجہ سے افرا تقری کا شکار ہوگیا۔ پارٹی کی صفوں نے ایم ایل سی کویتا کے استقبال کے لیے  گاندھی نگر، نظام آباد
 روڈ سے موٹر سائیکل ریالی کے ذریعہ  ایم ایل سی کویتا کے استقبال اور ملاقات کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے۔
  اسی کے ایک حصے کے طور پر، جب نئے بس اسٹینڈ چوک تلنگانہ تلی مجسمہ  پر کویتا کا انتظار کر رہے تھے، حکمران پارٹی کی کونسلر بنڈری رجنی کے شوہر بنڈری نریندر، ان کے استقبال کے لیے رقص کر رہے تھے،
 رقص کرتے ہوئے اچانک گر پڑے۔ ساتھی رہنماؤں نے دیکھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے گر گئے انھیں ٹی آر ایس قائدین نے انھیں علجت میں ایک پرائیویٹ ہسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نےبتایا کہ نریندر کی موت پہلے ہی ہو چکی تھی
واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی بی آر ایس قائدین ہسپتال پہنچ گئے۔ٹی آرایس لیڈ ر کی اچانک موت سے بی آر ایس قائدین میں افسو س‘ دکھ وغم کی لہر دوڑ گئی۔
واضح رہے کہ جگتیال حلقہ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے بی آرایس پارٹی کارکنوں کا ایک اجلاس( آتمیا سمیلن) پد مانا کا فنکشن ہال میں آج صبح 10 بجے سے منعقدتھاجس میں رکن قانون ساز کونسل مسز کے کویتا ‘ بی آر ایس پارٹی کے کارکنوں کو مخاطب کرنے والی تھیں
قابل ازیں و ہ ریالی کے ہمراہ پہنچ کر نیوبس اسٹانڈ پر موجود  تلنگانہ تلی مجسمہ کو ایم ایل سی کے کویتا پھول ملائیں چڑھانے والی تھیں ۔
تاہم  ایم ایل سی کویتا جنہوں نے سینئر لیڈر بندری نریندر کو آتمیا سمیلن میں تعزیت  پیش کی اور انجہانی لیڈر کے مکان پہنچ کر میت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا۔
جگتیال میں منعقدہ بی آر ایس کارکنوان کا پروگرام آتمیا سملین منسوخ کردیا گیا