گرل فرینڈ کی دھوکہ دہی‘پر طالب علم کی خودکشی
سیلفی ویڈیو میں والدین کو آخری پیغام‘ شنکر پلی ضلع‘ رنگاریڈی میں واقعہ
حیدرآباد:۔13جولائی
(زین نیوزبیورو)
اگریکلچر کالج کے ایک طالب علم نے خودکشی کر لی کیونکہ اس کی گرل فرینڈ نے اسے دھوکہ دیا جو اپنی گرل فرینڈ کی دھوکہ دہی کو برداشت نہ کر سکا، اس نے سیلفی ویڈیو میں اپنے والدین کو آخری پیغام بھیج کر خودکشی کر لی۔
چلتی ٹرین کے نیچے سر ڈال کر جان دے دلی۔ یہ افسوسناک واقعہ رنگاریڈی ضلع کے شنکر پلی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق وقار آباد ضلع کے تانڈور منڈل کے اللہ پور گاؤں سے تعلق رکھنے والا21سالہ روا مہیش حیدرآباد کے ایک خانگی کالج میں بیچلر آف ایگریکلچر کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔
مہیش چند عرصہ سے اسی کالج کی ایک طالبہ سے محبت کرتاتھا لیکن گزشتہ چند دنوں سے ان کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوجوان خاتون نے مہیش کوڈھکیل دیا۔ مہیش اپنی گرل فرینڈ کی دوری سے مایوس ہوگیا۔ وہ شدید افسردگی میں خودکشی کاانتہائی فیصلہ لیا۔
اس کو عملی جامہ پہنانے کی خاطرکل شام شنکرپلی آیا ۔ ریلوے سٹیشن سے تھوڑی دور جانے کے بعد پٹریوں پر کھڑاہو کر اپنے والدین کو ایک سیلفی ویڈیو بھیجی جس میں وہ کہے رہا ہے کہ۔ماں۔۔ پاپا۔۔ معذرت۔ میں بالکل جینا نہیں چاہتا۔ وہ لڑکی مجھے چھوڑ گئی۔ مجھے بری طرح دھوکہ دیا۔
میں مزید نہیں رہ سکتا۔ میں جاؤں گا۔ ماں اور پاپا اپنا خیال رکھنا۔ اس نے یہ ویڈیو پیغام گھر والوں کو شیئر کیا۔ اس کے بعد اس نے ٹرین کی پٹری پر لیٹ کر اپنی جان دے دی۔ پولیس مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
