اردو یونیورسٹی میں گورنر بہارکا یومِ آزاد یادگاری خطبہ
حیدرآباد9؍نومبر
(پریس نوٹ)
اس سال مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں گورنر بہار لفٹننٹ جنرل سید عطاءحسنین (ریٹائرڈ) یومِ آزاد تقاریب کے ضمن میں منعقد ہونے والے مرکزی پروگرام میں یادگاری خطبہ دیں گے۔پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، کنوینر یومِ آزاد تقاریب کے بموجب گورنر ریاست بہار نے اس سال یومِ آزاد تقاریب میں شرکت کرنے اور یومِ آزاد لیکچر دینے کا دعوت نامہ قبول کیا ہے۔
یہ یادگاری خطبہ 11 نومبر کو صبح 10:30 بجے آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم میں مقرر ہے۔ اس لیکچر کے ساتھ ہی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منائے جانے والے 6 روزہ یومِ آزاد تقاریب کا اختتام بھی عمل میں آئے گا۔ یومِ آزاد کے موقع پر منعقد ہونے والے اس لیکچر کو یونیورسٹی کے یوٹیوب چینل www.youtube.com/imcmanuu پر براہِ راست ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر محمد مصطفےٰ علی سروری
پبلک ریلیشنز آفیسر
